اتوار‬‮ ، 01 مارچ‬‮ 2026 

پہلے اپنی ماں، بہن اور بیٹی کو یہ بینرز پکڑا کر ایک تصویر ۔۔۔۔ خلیل الرحمن قمر نے مخالفین سے معافی مانگنے کیلئے شرط عائد کر دی

datetime 6  مارچ‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی) ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ مجھ پر تنقید کرنے والے اپنی خواتین کو یہ بینر’’کھانا گرم کردوں گی‘بستر خودگرم کرلو‘‘’’میں آوارہ ‘میں بدچلن‘‘ تھما کر تصویر بنوائیں میں معافی مانگ لوں گا۔خلیل الرحمان قمر نے ٹوئٹر پر ماروی سرمد کے لیے استعمال کیے گئے الفاظ پر معافی کا مطالبہ کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے دو تصاویر ٹویٹر پر شیئر کیں اور ساتھ ہی

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھ پر تنقید کرنے والے پہلے اپنی ماں، بہن اور بیٹی کو یہ بینرز پکڑا کر ایک تصویر اپنے اکاؤنٹ سے عورت مارچ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے ٹویٹس کریں۔ مجھ پر تنقید کرنے والے اپنی ماں بہن بیٹی کو یہ بینرز پکڑا کر ایک تصویر اپنے اکاؤنٹ سے #AuratAzadiMarch2020 ٹرینڈ میں ٹویٹس کردیں میں اپنے الفاظ واپس لیتے ہوئے معافی مانگنے اور ان کی حمایت کرنے کو تیار ہوں‘ اگر یہ نہیں کر سکتے تو مجھ سے بغض پرے رکھ کر سوچو کیا میں ٹھیک نہیں؟انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ لوگ یہ کرتے ہیں تو میں اپنے الفاظ واپس لیتے ہوئے نہ صرف معافی بلکہ عورت مارچ کی حمایت کرنے کو تیار ہوں، اگر یہ نہیں کرسکتے تو مجھ سے بغض پرے رکھ کر سوچو کیا میں ٹھیک نہیں؟ چند فاحشہ غیرملکی غیر اسلامی ایجنڈے کے تحت مسلم خواتین کی تذلیل کا سبب بن رہی ہیں لیکن افسوس یہ کہ چند ایکٹریسز ان کی حمایت میں میرے خلاف اس لیے بول رہی ہیں کیونکہ میں انکو یہ کہہ کر رَد کرچکا تھا کہ میرے لکھے ڈرامے اور انکی شخصیت میں مماثلت نہیں ہیخلیل الرحمان قمر نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چند خواتین غیر ملکی اور غیر اسلامی ایجنڈے کے تحت مسلم خواتین کی تذلیل کا سبب بن رہی ہیں لیکن افسوس کہ چند اداکارائیں ان کی حمایت میں میرے خلاف اس لیے بول رہی ہیں کیونکہ میں اْن کو یہ کہہ کر رَد کرچکا تھا کہ میرے لکھے ڈرامے اور ان کی شخصیت میں مماثلت نہیں، اس لیے میرا قلم میری مرضی کیوں نہیں؟’’میرا جسم میری مرضی‘‘ کو سپورٹ کرنے والے اینکرز کی بہنوں کی تصویریں گوگل سے بھی نہیں ملتی اپنی بہنوں کو گھروں میں قید کیا ہے ان پر پابندیاں لگاتے ہیں دوسروں کی بہن بیٹیوں کو ورغلاتے ہیں‘یہ اپنی بہنوں کو آزادی کیوں نہیں دیتے؟مصنف و ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے چند اینکرز پرسن پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرا جسم میری مرضی‘‘ کی حمایت کرنے والے اینکرز کی بہنوں کی تصویریں گوگل سے بھی نہیں ملتیں، اپنی بہنوں کو گھروں میں قید کیا ہے، ان پر پابندیاں لگاتے ہیں لیکن دوسروں کی بہن بیٹیوں کو ورغلاتے ہیں؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



امانت خان شیرازی


بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…