جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

وینا ملک خلیل الرحمن قمر کے دفاع میں سامنے آگئیں، ماروی سرمد کو ’گینڈا‘ قرار دیدیا

datetime 4  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )معروف اداکارہ وینا ملک خلیل الرحمان کے دفاع میں سامنے آگئیں ، ماری سرمد کو گینڈا کہہ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ ’’جو لوگ شور مچا رھے ھیں کہ خلیل صاحب نے عورت کی تضحیک کردی۔۔۔وہ ذرا غور سے ماروی سرمد کو دیکھیں کیا انھیں عورت اور گینڈے میں کوئ فرق نظر نہیں آتا،۔۔۔اچھا سوری۔

جبکہ ایک اور ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ’’سارے بے غیرت ایک بے حیاء عورت کے حق میں نکل آئے‘‘۔ انہوں نے کہا ہے کہ جو لوگ ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر پر عورت کی تضحیک کا الزام لگا رہے ہیں وہ بھی سن لیں کہ ماروی سرمد اور گینڈے میںکوئی فرق نہیں ہے ۔ جبکہ پیغام کیساتھ انہوں نے مسکراتے ہوئے ایموجی بھی شیئر کیے ہیں ۔ قبل ازیں نجی ٹی وی پروگرام میں معروف مصنف خلیل الرحمن قمر اور خاتون صحافی ماروی سرمد کے درمیان لڑائی ہوگئی اور لائیو پروگرام کے دوران معاملہ گالم گلوچ تک پہنچ گیا ۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی نیونیوز کے پروگرام میں خلیل الرحمان قمر کے علاوہ صحافی ماروی سرمد اور جے یو آئی ایف کے رہنما سینیٹر مولانا فیض محمد بھی شریک تھے ۔ پروگرام میں عدالت کی جانب سے خواتین مارچ کی اجازت سے متعلق بات چیت جاری تھی۔خلیل الرحمان قمر نے صحافی ماروی سرمد کی گفتگو سننے کے بعد اپنی رائے دینے کیلئے گفتگو شروع کی اور کہا کہ ” عدالت نے اگر یہ منع کر دیا ہے کہ ” میرا جسم مری مرضی “ جیسے غلیظ نعرے کومنہا کر دیا جائے تو میں یہ جملہ جب ماروی سرمد کو قرو فر کے ساتھ کہتے ہوئے سنتا ہوں تو میرا کلیجہ ہل جاتا ہے ۔“خلیل الرحمان قمر اپنے روایتی انداز میں گفتگو جاری رکھے ہوئے تھے کہ اس دوران صحافی ماروی سرمد بیچ میں بول پڑیں اور انہوں نے وہی نعرہ ” میرا جسم میری مرضی “

اونچی آواز کر کے لگا دیا جس پر خلیل الرحمان قمر شدید غصے میں آ گئے اور سخت لحجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ’ ’ بیچ میں مت بولو ۔“مصنف کا غصہ بڑھتا ہی چلا گیا اور انہوں نے صحافی ماروی سرمد کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ” تیرے جسم میں ہے کیا ، اس پر مرضی چلاتا کون ہے ، جا کر اپنا جسم دیکھو ، بے حیاعورت کے جسم پر کوئی تھوکتا بھی نہیں ہے ۔“جب خلیل الرحمان قمر کی

جانب سے یہ بات کہی گئی تو صحافی ماروی سرمد بھی غصے میں آ گئیں اور انہوں نے مصنف کو ” شٹ اپ “ کال دی لیکن جس پر خلیل الرحمان قمر نے انہیں جواب میں کہا کہ ” آپ بکواس بند کریں “ ۔ بات یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ مصنف مزید برہم ہو گئے اور انہوں نے گالم گلوچ کرتے ہوئے انہیں

” الو کی پٹھی “ قرار دیا اور کہا کہ بدتمیز عورت ۔اس دوران پروگرام کی میزبان بیچ بچاؤ کروانے کی کوشش کرتی رہیں لیکن بات دائرے سے باہر نکلتی چلی گئی ، خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ ” آپ امریکہ میں تحقیق کر رہی ہیں ، بے حیائی کی تحقیق کر رہی ہیں ، شکل دیکھو جا کر اپنی ، آپ سے درخواست کی تھی کہ میں نے آپ کی بات غور سے سنی اب میری بات بھی سنیں ۔“

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…