25 سال شوبز کی دنیا میں رہنے والی پاکستانی اداکارہ تکہ کباب کا ڈھابہ بنانے پر مجبور

21  فروری‬‮  2020

لاہور( آن لائن )شوبز کی زنگارنگ دنیا میں قدم رکھنے والا ہر شخص چاہتا ہے کہ اسے لوگ پہچانیں اور اس کی عزت کریں۔ پاکستان میں تھیٹر اداکاری کافی تنزلی کا شکار ہے جس کے بعد اس کے فنکاروں کو اپنا گزربسر کرنے کے لئے دوسرے روزگار کے مواقع ڈھونڈنے پڑتے ہیں۔

ایسا ہی ایک کہانی ہے سعدیہ شیخ کی۔ سعدیہ شیخ نے 25 سال تک تھیٹر میں اداکاری لیکن اب معاشی حالا ت سے تنگ آ کر وہ تکہ کباب کا ٹھیلہ لگانے پر مجبور ہے۔ سعدیہ شیخ کا کہنا تھا کہ میں نے 1995 میں کام شروع کیا تھا اور شوبز کی دنیا کو 25 سال دیئے ہیں۔ لیکن اب حالات کی وجہ سے میں مجبور ہوں کہ مجھے یہ کام کرنا پڑ رہا ہے۔ تھیٹر کے حالا ت کے بارے میں ان کا کہناتھا کہ تھیٹر اداکاروں کے حالات اب بہتر نہیں رہے، لوگوں کو اس طرح عزت نہیں دی جاتی جس طرح کا وہ کام کرتے ہیں۔سعدیہ شیخ کا کہنا تھا کہ میں نے تھیٹر کے تمام بڑے فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے ا ور میرے ان سے تعلقات بھی بہت اچھے تھے۔اپنی بے بسی کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کسی شخص کو نہیں پتہ ہوتا کہ اس نے آنے والے کل میں کیا کرنا ہے۔ کل میں ایک کامیاب آرٹسٹ تھی، لیکن آج میں یہ ڈھابہ چلانے پر مجبور ہوں کیونکہ میرے پاس پیسے کمانے کا اور کوئی ذریعہ موجود نہیں ہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…