لاہور(این این آئی)نامور کامیڈین عمر شریف کی صاحبزادی کے غیر قانونی کڈنی ٹرانسپلانٹ میں اہم انکشاف ہوا ہے،پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی نے ڈاکٹر فواد ممتاز کو 8فروری کو لاہور سے پکڑ کر فیصل آباد پولیس کے حوالے کیا تھا جسے اگلے ہی روز چھوڑ دیا گیا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈاکٹر فواد ممتاز کے خلاف فیکٹری ایریا فیصل آباد میں غیر قانونی کڈنی ٹرانسپلانٹ کا مقدمہ درج تھا جس پر
پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی نے 8فروری کو اسے پکڑ کر فیصل آباد پولیس کے حوالے کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فواد ممتاز کو مبینہ طور رشوت لے کر چھوڑ دیا گیا۔ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کو ڈاکٹر فواد ممتاز کے پولیس کی طرف سے چھوڑے جانے اور روپوش ہونے کا علم ہی نہیں تھا۔ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کی جانب سے ڈاکٹر فواد ممتاز کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔