اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی گلوکار و اداکار گپی گرایوال گزشتہ ماہ میں پاکستان آئے تھے، انہوں نے اپنےآبائی گائوں کا دورہ بھی کیا تھا جہاں کے بزرگ 1947ء سے پہلے رہتے تھے ۔ پاکستان کے دورے کے دوران بھارتی اداکار پاکستانی شہروں اور سڑکوں کے مداح بن گئے ۔ گپی گریوال نے دورے کاآغاز ننکانہ صاحب میں موجود گرودوارے سے کیا،
اس موقع پر انہوں نے کہا تھا کہیہاں آنا میرا خواب تھا جو آج پورا ہوا ۔بھارتی اداکار کا پاکستان سے متعلق کہنا تھا کہ مجھے پاکستان جا کر ایسا محسوس ہورہا تھا کہ جیسے میں کینیڈا آگیا گیا ہوں، اپنے علاقے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ تھوڑا سا پسماندہ ہے لیکن لاہور اور اسلام آباد گیا تو وہاں کی سڑکیں اور ماحول دیکھ کر میں حیرت میں پڑگیا ، ایسا لگ رہا تھا کہ میں پاکستان نہیں بلکہ کینیڈا آگیا ہوں ۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ جیسا پاکستان کے بارے میں کہا جاتا تھا میں نے پاکستان کو ویسے بالکل بھی نہیں پایا ، وہاں کے لوگ بہت ملنسار اور مہمان نواز ہیں ۔ پاکستان موٹروے کی تعریف کرتے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سڑکیں بہت اچھی ہیں بھارت میں ایسی کوئی سڑک نہیں جہاں ہر وقت رش نہ لگا ہو ۔ مجھے پاکستان گھومتے ہوئے ایسے محسوس ہورہا تھا کہ میں کینیڈا میں گھوم پھر رہا ہوں ۔