ماہرہ خان دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں شامل انٹرنیشنل ویب سائٹ نے فہرست جاری کردی، جانتے ہیں پاکستانی اداکارہ کس نمبر پر ہیں؟

12  فروری‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کی خوبصورت ترین خواتین کی فہرست جاری،پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان 18 ویں نمبر پر ،تفصیلات کے مطابق خواتین کی خوبصورتی، فٹنس اورصحت کے حوالے سے مشہور عالمی ویب سائٹ اسٹائل کریز نے دنیا کی 52 خوبصورت خواتین کی فہرست جاری کی ہے ۔

جس میں 2019 میں حسینہ عالم کا تاج سرپرسجانے والی زوزی بینی تنزی، سپر ماڈل بیلا حدید اورانجلینا جولی کے ساتھ اداکارہ ماہرہ خان بھی شامل ہیں۔میگزین نے خواتین کی فہرست جاری کرتے ہوئے لکھا ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ خوبصورتی کسی شخص کی صرف جسمانی صفات نہیں ہے بلکہ ظاہری خوبصورتی کے علاوہ بھی خوبصورتی ہوتی ہے۔ ایسی چیز جو آپ کی روح سے آتی ہے، خوبصورتی دراصل وہ روشنی ہے جو آپ کے اندر چمکتی ہے اور یہ آپ کی شخصیت میں ہے۔ یہاں دنیا بھر کی ان خواتین کی فہرست مرتب کی جارہی ہے جنہوں نے اپنے کام کے ذریعے مقام حاصل کیا۔فہرست میں پہلے نمبرپر2019 میں مس ورلڈ کا تاج سر پر سجانے والی جنوبی افریقا کی خاتون زوزی بینی تنزی ہیں۔فہرست میں دوسرے نمبر پر امریکا سے تعلق رکھنے والی ماڈل بیلا حدید ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے فہرست میں تیسرا نمبر حاصل کیا ایوینجرز سیریز سمیت متعدد کامیاب ہالی ووڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ اسکارلٹ جانسن دنیا کی چوتھی خوبصورت خاتون قرار پائی ہیں۔امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پیدا ہونے والی اداکارہ بلیک لائیولی خوبصورت خواتین کی فہرست میں پانچویں نمبر پر شامل ہیں۔ہالی ووڈ کی سپر اسٹار انجلینا جولی کو دنیا کی چھٹی خوبصورت خاتون قرار دیا گیا ۔

امریکی ریاست اوہائیو سے تعلق رکھنے والی ہالی ووڈ اداکارہ ہالے بیری دنیا کی ساتویں خوبصورت خاتون قرار پائی ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن فہرست میں آٹھویں نمبر پر براجمان ہیں۔خوبصورتی اور ذہانت کی بات کی جائے تو ذہن میں سب سے پہلے ہالی ووڈ کی ٹاپ گلوکارہ و اداکارہ بیونسے کانام آتا ہے جو اس فہرست میں نویں نمبر پر موجود ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا دسویں نمبر پر خوبصورت خاتون قرار پائی ہیں۔اداکارہ ماہرہ خان نے فہرست میں اٹھارہویں پوزیشن حاصل کی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…