اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی نامور و خوبرو اداکارہ علیزے شاہ نے ایک برائیڈل فوٹ شوٹ کرایا ہے جس پر صارفین کے ملے جلے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کا مذاق بھی اڑا رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق کچھ صارفین نے کہا ہے یہ بے حیائی کے کام ہیں بعض لوگ ڈریس ڈیزائنر پر غصہ نظر آ رہے ہیں جبکہ بعض نے اعتراض اٹھایا ہے کہ ایک کم عمر لڑکی کو اس طرح کے کام سائن نہیں کرنے چاہیئں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علیزے شاہ برائیڈل شوٹ کیلئے ریل گاڑی کی پٹڑی پر فوٹ شوٹ کرا رہی ہیں۔ ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد صارفین نے آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ سمجھ میں یہ بات آگئی کہ ریل گاڑیاں پٹڑسے اتر کا حادثے کا شکار کیوں ہوتی ہے ۔ جبکہ بعض صارفین نےاسے گھٹیا اور فحش عمل قرار دیا ہے ۔ کچھ لوگوں نے ویڈیو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ علیزے شاہ کی شرم و حیات ختم ہو چکی اور وہ معصومیت کے دائرے سے باہر نکل چکیں ہیں۔ رابی ملک نامی ایک صارف نے ڈریس ڈیزائنر کو ہاڑے ہاتھو ں لیتے ہوئےکہا اگر کندھوں تک لباس ہوتا تو بھی یہ اتنا ہی پیارا لگتا لیکن جب تک یہ ڈیزائنر بند ے کو اچھی طرح ننگا نہ کر لیں ان کی ڈریس کی شو نہیں بنتی ۔