اتوار‬‮ ، 01 مارچ‬‮ 2026 

فلم زندگی تماشما دکھائی جا سکتی ہے یا نہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

datetime 30  جنوری‬‮  2020 |

اسلام آباد( آن لائن ) اسلام آباد ہائی کورٹ میں فلم زندگی تماشا کی نمائش روکنے کے لیے دائردرخواست پر سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے درخواست واپس لینے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور دے دی۔

دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ ابھی فلم کہاں ان آئیر ہوئی جو چیز قوم کو نہیں بھی پتہ،آپ وہ بتا رہے ہیں کیا آپ نے فلم دیکھی ہے کہاں دیکھی ہے کیا ریلیز ہوئی جس پر درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فلم نہیں دیکھی جس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ جب آپ نے فلم دیکھی نہیں تو اس کی تشہیر تو نہ کریں وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ سوشل میڈیا پر فلم کا پرومو جاری ہوا جس میں نعت خواں کی تضحیک کی گئی جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ فلم کی ریلیز کی تاریخ کیا ہے؟ وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ ریلیز نہیں ہوئی ابھی پنجاب حکومت نے ریلیز پر پابندی لگائی ہے شہریوں کے مذہبی جذبات کا خیال رکھا جانا ضروری ہے درخواست گزارکے وکیل نے درخواست واپس لینے کی استدعا کی جس کو عدالت نے منظور کر لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



امانت خان شیرازی


بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…