جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

کرتا پور راہداری کھولنا حکومت پاکستان کا بہت بڑا اور تاریخی اقدام  ہے ‘بھارتی اداکار گپی گریوال بھی عمران خان کے دیوانے ہوگئے

datetime 22  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حسن ابدال( این این آئی)حسن ابدال،کرتا پور راہداری کھولنا حکومت پاکستان کا بہت بڑا اور تاریخی اقدام ہے ،راہداری کے کھلنے سے بیشماربچھڑے لوگ آپس میں مل رہے ہیںاور پاکستان آرہے ہیں ۔کرتارپور راہداری کا کھولنا درحقیقت ایک امن کا پیغام ہے ،پاکستان آکر جتنا پیار ،عزت اور احترام ملا اُس نے ثابت کردیا کہ یہاں محبتیں بانتنے والے لوگ ہیں ۔وزیراعظم عمران خان اور اُن کے مشیر زلفی بخاری کا بے

حد ممنون ہوں ۔میرے دادا اور والد پاکستان میں پیدا ہوئے اُن کی جائے پیدائش دیکھ کر میری دلی خواہش پوری ہوگئی اپنی خوشی لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا۔اِن خیالات کا اِظہار اِنڈین ادکار گپی گریوال نے گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔اِس موقع پر اُنہوں نے گوردوارہ سری پنجہ صاحب میں اپنی مذہبی رسومات ادا کیں اور گردوارہ سری پنجہ صاحب کے مختلف حصے بھی دیکھے۔انڈین ادکار کی آمد کے موقع پر سخت حفاظتی اِنتظامات کئے گئے تھے۔انڈین اداکار گپی گریوال نے کہا کہ پاکستان آنے کا پروگرام تین چار سال سے بن رہا تھا ،یہاں آنے سے پہلے بہت ساری باتیں اور طرح طرح کے خیالات دل میں آرہے تھے کہ نجانے وہاں جاکر کیا ہوگا مگر پاکستان آکر جو پیار ،عزت ،احترام اور محبتیں ملیں وہ میری توقعات سے بھی بڑھ کرتھیں یہاں آنے کا میرا تجربہ بہت اچھا رہا ،پاکستان سے ملنے والی محبتیں اور پیار میری زندگی کا قیمتی اثاثہ ہیں جسے میں کبھی نہیں بھول پاوٗں گا۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کے بارے میں سنی سنائی باتوں پر یقین رکھنے والوں کو میں یہی کہوں گا کہ اِن ساری باتوں پر یقین کرنے سے بہتر ہے ایک بار پاکستان آکر دیکھ لو،میں اپنے اُس گھر ( انڈیا) سے اپنے اِس گھر (پاکستان) آیا ہوں یہاں سے بہت سارا پیار اور محبتیں لیکر جارہا ہوں ۔اُنہوں نے کہا کہ میرا سیاست کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں میں تو ایک فنکار ہوں جو سب کا ہوتا ہے ،سب میرے بہن بھائی ہیں بارڈر کے اِس پار ہو یا اُس پار خون کا رنگ تو سب کا سرخ ہی ہے ہم سب ایک ہیں اور میں یہی اُمید کرتا ہوں کہ ہر جگہ ایسا ہی ہونا چاہئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…