بھولا ریکارڈ کے ویڈیو لیک کرنے کے دعوے دم توڑ نے لگے ،  بھولا ریکارڈ نے ایسا کیوں کیا ؟ حریم شاہ نےنیا پنڈورا باکس کھول دیا

1  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف کالم نگار واینکر فرخ شہباز وڑائچ نے اپنے کالم میں حریم شاہ سے متعلق دنگ کردینے والے انکشافات کر دیئے ۔ وہ اپنے کالم میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے ان کی تیسری دوست سے نکاح متعہ کر رکھا ہے۔کچھ دن پہلے اس کا شیخ صاحب سے جھگڑا ہوا تھا تو انہوں نے شیخ رشید کی کچھ ویڈیوز لیک کر دیں۔حریم کا نیا دعویٰ اس سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔

بقول ان کے یہ ویڈیوز تو کچھ بھی نہیں ان کے پاس شیخ صاحب کی نازیبا ویڈیوز موجود ہیں۔جو آنے والے دنوں میں ریلیز ہو سکتی ہے۔حریم کہتی ہیں کہ شیخ رشید ان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔وہ معاملہ ختم کرنا چاہتے ہیں۔جس لڑکی سے شیخ صاحب کا تعلق ہے وہ اس وقت لاہور میں موجود ہے۔اسی طرح حریم ایک تصویر اپلوڈ کرتی ہیں جس میں وہ کسی کی گود میں بیٹھی نظر آتی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ وہ بھی ایک وزیر اور عمران خان کے قریبی ساتھی ہیں۔آنے والے دنوں میں اس کی وزارت بھی میری ہی ویڈیوز سے جائے گی۔ حریم شاہ کا کہنا ہے کہ وہ وزیر کا نام آنے والے دنوں میں ظاہر کریں گی۔مگرمشاہد کیا جائے تو مذکورہ شخص کو پہچنانا ناممکن بھی نہیں۔تصویر میں ،میں ان کی گود میں بیٹھی ہوں۔یہ میرے مشن کا حصہ ہے۔مشن کرتے وقت بعض دفعہ کئی لوگوں سے فرینک ہونا پڑتا ہے۔مذاق کرنا پڑتا ہے،گود میں بھی بیٹھنا پڑ جاتا ہے۔مگر ان سب باتوں کا کوئی مقصد ہوتا ہے۔ میرے اس سوال پر ویڈیوز لیک کر کے کیا آپ حکومت گرانے جارہی ہیں؟ کے جواب میں حریم شاہ کہتی ہیں مجھے عمران خان بہت پسند ہیں وہ میرے لیڈر ہیں اگر وہ وزیر اعظم نہ ہوتے تو یہ جتنے وزیر بنے ہیں میں ان سب کے کرتوت عوام کے سامنے لے آتی مگر میں نہیں چاہتی عمران خان کی حکومت کو میری وجہ سے نقصان پہنچے۔شاہ محمود قریشی اور عمران خان کے علاوہ ان سب وزیروں کی ایسی حرکتیں ہیں

میں سامنے لاؤں تو آپ پریشان ہوجائیں گے۔ سچی بات تو یہ ہے بہت سی ویڈیوز میں نے عمران خان صاحب کی وجہ سے ہولڈ کی ہوئی ہیں“۔ سوشل میڈیا پر حریم شاہ کی ویڈیوز لیک کرنے کا دعوی کرنے والے بھولا ریکارڈ سے متعلق حریم کا کہنا ہے میں ایسے لوگوں کو منہ نہیں لگانا چاہتی وہ صرف میرا نام لے کر شہرت حاصل کرنا چاہتا ہے۔

پاکستان واپسی کے سوال پر حریم شاہ کہتی ہیں ابھی تو ہم chill کر رہے ہیں جب جی چاہے گا لوٹ آئیں گے۔حریم شاہ کی چند ویڈیوز نے کئی لوگوں کی نیندیں اڑا دی ہیں یہاں تک کہ سینئر سیاستدان شیخ رشید جو باقاعدہ ہفتے کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہیں اس مرتبہ وہ لاہور بھی نہیں آئے ابھی تک میڈیا کی نظروں سے بھی اوجھل ہیں۔اس وقت تک حریم سوشل میڈیا پر مرکز نگاہ بنی ہوئی ہیں لوگ صرف ایک سوال پوچھ رہے ہیں حریم شاہ کیا کرنے والی ہے؟

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…