بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

اداکارہ شبانہ اعظمی مودی کے مسلم مخالف قانون کے خلاف کھل کر سامنے آگئیں، بھارتی سرکار کو کھری کھری سناڈالیں

datetime 21  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)معروف اداکارہ شبانہ اعظمی مودی سرکار کی جانب سے مسلم مخالف قانون بنانے کے خلاف کھل کر سامنے آگئیں۔شبانہ اعظمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت بھر میں مودی سرکار کے متنازع مسلم مخالف قانون کے خلاف مظاہروں کی حمایت میں ایک ویڈیو پیغام جاری کیا

جس میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ میں بیرون ملک میں ہونے کی وجہ سے ذاتی طور پر مظاہرے میں شامل نہیں ہوں لیکن میں مکمل طور پر حمایت کرتی ہوں، شبانہ عظمی نے بھارتیوں سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ بنا کسی افراتفری مظاہروں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرکے اس مہم کو آگے بڑھائیں۔شبانی اعظمی نے ویڈیو کا اختتام کیفی اعظمی کا شعر پڑھ کر کہا کہ ’’آج کی رات بہت گرم ہوا چلتی ہے، آج کی رات نہ فٹ پاتھ پر نیند آئیگی،سب اْٹھوں، میں بھی اْٹھوں، کوئی کھڑکی اسی دیوار میں کھل جائیگی‘‘۔اداکارہ نے اپنی دوسری ویڈیو میں اپنے شوہر جاوید اختر کا شعر پڑھ کر کہا کہ ’جو مجھ کو زندہ جلا رہے ہیں کہ میری زنجیریں دھیرے دھیرے پگھل رہی ہیں، میں قتل تو ہو گیا تمہاری گلی میں لیکن میرے لہو سے تمھاری دیوار گل رہی ہے‘۔ ساتھ ہی انہوں نے مودی سرکار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری آواز کو دبانے کے بجائے حکومت ہماری آواز کو سنے اور آج جو لوگ احتجاج کر رہے ہیں میں اْن کے ساتھ ہوں۔شبانی اعظمی نے اپنی تیسرے ویڈیو میں بھی جاوید اختر کا شعر پڑھنے کے بعد تلخ لہجے میں کہا کہ میں مسلم مخالف قانون کے خلاف کھڑی ہوں ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ جواب دو۔‎

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…