لاہور(آن لائن) اداکارہ ریچل خان نے کہا ہے کہ لوگ سینما اور ٹی وی سکرین پر مخصوص چہرے دیکھ کر تنگ آچکے ہیں، نئی لڑکیوں کیلئے جگہ خالی کی جانی چاہئے۔ ریچل خان کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں نئی آنی والی فلموں کی نسبت ڈرامے زیادہ پسند کیے جا رہے ہیں اس کی سب سے بڑی وجہ ڈراموں کی سٹوری زیادہ جاندار اور معاشرتی مسائل کے گرد گھومتی ہیں جبکہ زیادہ تر فلمیں وہی پرانی اور روائتی کہانیوں پر مشتمل ہیں جس کی وجہ
سے شائقین کی جانب سے فلم انڈسٹری کو کوئی اچھا رسپونس نہیں مل رہا ،لہذا میری ان اداکارائوں جو بچوں کی مائیں ہیں وہ اب گھر بیٹھیں اور اپنے بچوں کو وقت دیں اور جو نئی لڑکیاں انڈسٹری میں آرہی ہیں ان کو آگے آنے کیلئے جگہ فراہم کریںتاکہ فلم انڈسٹری ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔ ریچل خان نے مزید کہا کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ نئے چہروں کو متعارف کرایا جائے ٹی وی پر نظر آنے والے چہرے فلم میں بھی نظر آئیں گے تو ٹی وی اور فلم میں کوئی فرق نہیںرہے گا۔