لاہور ( این این آئی)لیجنڈ اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ کبھی بھی دولت کمانے کی ہوس نہیں رہی ،نیک نیتی سے محنت کی اور اللہ تعالیٰ نے بے حساب رزق عطا کیا جس پر جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے ۔ ایک انٹر ویو میں عرفان کھوسٹ نے کہا کہ اپنی چادر سے زیادہ پائوں نہیں پھیلائے اور ہمیشہ میانہ روی سے کام لیا ہے ،یہی
خوبی میرے بچوں میں بھی منتقل ہوئی ہے اور ہم اطمینان والی زندگی بسر کر رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ خوش قسمت انسان ہوں کہ میںنے اپنوں کے ساتھ بڑی خوبصورت زندگی گزاری ہے اور یہی اصل زندگی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگر خواتین اپنی عمر چھپاتی ہیں تو اس میں کیا برائی ہے ، اس سے کسی دوسرے کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے ۔