کراچی (این این آئی) معروف پاکستانی اداکار گوہر رشید نے کہا ہے کہ میں نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک لڑکی کی شادی میں جاکر ڈانس کر کے کیا تھا، نہیں جانتا تھا کہ اس لڑکی کی شادی احسن خان سے ہو رہی ہے، کبھی شوبز میں آنے کا نہیں سوچا تھا پھر یہ کیریئر کا حصہ بن گیا ۔ نجی ٹی وی کے شو میں احسن خان سے انٹرویو میں بات کرتے ہوئے اداکار گوہر رشید نے کہا کہ میں نے 2006ء میں ایک لڑکی کی شادی میں جا کر ڈانس کیا تھا میں نہیں جانتا تھا کہ اس لڑکی کی شادی اداکار احسن خان سے ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی
شوبز میں آنے کا نہیں سوچا تھا لیکن یہ پھر کیریئر کا حصہ بن گیا۔ اس موقع پر احسن خان نے کہا کہ بس وہی گوہر کا اوڈیشن تھا، وہ سب سے بہترین ڈانسر تھے۔احسن خان نے کہا کہ میڈیا انڈسٹری میں زیادہ تر لوگ اس لئے آتے ہیں کہ انہیں ہیرو یا ہیروئن بن کر مقبول ہونا ہے، لیکن گوہر ایک ایسا اداکار ہے جو انڈسٹری میں صرف کام کیلئے آیا ہے۔ اس موقع پر اداکار گوہر نے کہا کہ یہ ہے تو مایوس کن بات کہ زیادہ تر لوگ انڈسٹری میں اس لئے آتے ہیں کہ انہیں مقبولیت ملے یا وہ پیسے کمائیں، مگر بہت کم ہیں جو اپنے کام کو بہتر کرنے آتے ہیں۔