منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

وسیم اکرم اور شنیرا کی فلم میں ڈیبیو انٹری

datetime 26  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم اداکاری کے شعبے میں قسمت آزمانے کیلئے میدان میں آگئے۔وسیم اکرم کمنٹیٹر ہونے کیساتھ ساتھ متعدد اشتہارات میں بھی نظر آتے ہیں مگر اب انہوں نے اپنے مداحوں کو ڈیبیو فلم کی خوشخبری بھی سنا دی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وسیم اکرم نے اپنی پہلی فلم سائن کرلی ہے جو فیصل قریشی کی ہدایت کاری میں بنائی جائیگی۔فلم ’منی بیک گارنٹی‘ ہدایت کار کی حیثیت سے فیصل قریشی کی بھی ڈیبیو فلم ہوگی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم میں سابق کرکٹر وسیم اکرم کا کردار چھوٹا لیکن اہم ہے۔دوسری جانب فلم میں سابق کرکٹر

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم خصوصی رول کی حیثیت سے شرکت کریں گی۔فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کی کاسٹ میں ہر دل عزیز اداکار فواد خان مرکزی کردار ادا کرینگے جبکہ ان کیساتھ دیگر کاسٹ میں میکال ذوالفقار اور معروف ماڈل کرن ملک بھی ہونگی۔معاون کردار کی کاسٹ میں گوہر رشید، مانی، جاوید شیخ، حنا دلپزر اور افضل ریمبو بھی شامل ہوں گے۔فلم کی عکس بندی آئندہ ماہ سے کراچی میں شروع ہوگی جبکہ فلم کی بقیہ عکس بندی تھائی لینڈ میں کیے جانے کا بھی امکان ہے۔منی بیک گارنٹی کی زکشو فلم (کینیڈا) کی شراکت داری کے ساتھ بنائی جائے گی جو کہ ممکنہ طور پر اگلے سال ریلیز کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…