جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

کیریئر کے ابتداء میں سمجھتا تھا میں بدصورت ہوں، اِس لئے اداکاری نہیں کرسکتا، شاہ رْخ خان

datetime 26  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی اداکار و پروڈیوسر شاہ رْخ خان نے کہا ہے کہ کیریئر کے ابتداء میں سمجھتا تھا کہ میں بدصورت نظر آتا ہوں اس لئے اداکاری نہیں کر سکتا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں بالی ووڈ کے کنگ شاہ رْخ خان نے اپنے فلمی کیریئر کے ابتدائی دنوں کو یاد کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ جب انہوں نے اپنی دوسری فلم ’راجو بن گیا جینٹلمین‘ میں سکرین پر خود کودیکھا تو اْس وقت احساس ہوا تھا کہ وہ بدصورت ہیں، اْن کے بال بہت خراب ہیں، اْن کو اداکاری نہیں کرنی چاہئے، وہ نانا پاٹیکر، امریتا سنگھ اور جوہی چاولہ جیسے بڑے فن کاروں کے ساتھ کام نہیں کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ’میری

ساتھی اداکارہ جوہی چاولہ نے مجھے حوصلہ دیا اور سمجھایا کہ تم اداکاری نہیں چھوڑو، انہوں نے میرے اس بڑے فیصلے میں اہم کردار ادا کیا تھا‘۔اْنہوں نے کہا کہ ’اگر میں اْس وقت اداکاری چھوڑ دیتا تو آج میں بالی ووڈ کا بادشاہ نہیں ہوتا‘۔ انہوں نے کہا کہ ’میرا تعلق ایک مِڈل کلاس فیملی سے تھا اور میں ایک یتیم لڑکا تھا، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں ایک دن فلم اسٹار بن جاؤں گا اور دْنیا بھر سے مجھے اتنا پیار ملے گا، میرے لئے اب بھی یقین کرنا مشکل ہے کہ میں ایک سٹار ہوں اور کبھی کبھی مجھے ایک سٹار کی طرح برتاؤ بھی کرنا پڑتا ہے جو بالکل بھی دلچسپ نہیں ہے لیکن مجھے اپنے کام سے بہت پیار ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…