منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہر کردار کی روح میں اترنے کی کوشش کرتی ہوں، فرحین اقبال

datetime 26  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) ابھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ اداکارہ فرحین اقبال نے کہا ہے کہ کردارکی روح میں اترنے کی کوشش کرتی ہوں،اپنے آرٹ کو دھیمی آنچ پر پکانے کی قائل رہی ہوں،ہدایت کار کی جانب سے ملنے والے کرداروں کو زندگی دینے کی کوشش کرتی ہوں، رواں برس میرے لئے

بہت شاندار رہا، کئی ڈراموں اور ٹی وی کمرشل میں کام کیا، ان دنوں میری مختلف چینل سے ڈراما سیریل آن ائیر ہیں۔ایک انٹرویو میں فرحین اقبال نے بتا یا کہ ڈراما سیریل’’ یتیم‘‘ میں فلم سٹار ثناء فخر، نعمان مسعود، شہزاد علی اور شازیہ اختر کے ساتھ کام کرنا اچھا لگا۔ انہوں نے کہا کہ میں ڈراموں میں ایک جیسے کردار ادا نہیں کرنے چاہتی، اسی لیے منتخب ڈراموں میں کام کرتی ہوں،ان دنوں مجھے ڈراما سیریل ’سجدہ عشق‘ میں نعمان حبیب، مومل خالد، اور میرے کردار کو بہت سراہا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میری ایک ڈراما سیریل شروع ہوئی ہے، جس میں بینش چوہان، فائق خان اورسلیم معراج کے ساتھ دل چسپ کردار کررہی ہوں، کردار کوئی بھی ہو، جس میں ایکٹنگ کا زیادہ مارجن ہوتا ہے تو میں ضرور کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں راتوں رات شہرت حاصل کرنا نہیں چاہتی، جو کامیابی ملے، وہ دیرپا ثابت ہوں، میں اپنی صلاحیتوں کی بدولت ناظرین کے دلوں پر راج کرنا چاہتی ہوں، مجھے گھومنے پھرنے کا بہت شوق ہے، ابھی حال ہی میں امریکا کی مختلف ریاستوں کا وزٹ کر کے آئی ہوں۔

موضوعات:



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…