منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

اداکارہ ومصنفہ امر خان کی بڑے پردے پر جلوہ بکھیرنے کی تیاری

datetime 26  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) اداکارہ اور مصنفہ امر خان نے بڑے پردے پر جلوے بکھیرنے کی تیاریاں مکمل کرلیں، وہ پہلی بار بڑی اسکرین پر ’دم مستم‘ فیچر فلم میں اپنے فن کا جادو جگائیں گی، فلم کی کہانی بھی معروف ادا کارہ نے خود تحریر کی ہے۔دم مستم کی ملک بھر میں ریلیز سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، فلم 2020ء میں تمام پاکستانی سینما گھروں کی زینت بنے گی، فلم میں نئی ابھرتی ہوئی

اداکارہ کے مد مقابل رانجھا رانجھا کردی سے مقبولیت پانے والے عمران اشرف ہیرو کا کردار ادا کررہے ہیں۔فلم کی کہانی ڈرامہ، مزاح اور محبت کا امتزاج لیے ہوئے ہے، جس میں دو پیار کرنے والوں کو دکھایا گیا ہے، جو ایک دوسرے کے پیار میں ڈوبے ہوئے ہیں۔فلم کے پروڈیوسر عدنان صدیقی ہیں جبکہ فلم Cereal انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے تیار کی گئی ہے۔فلم کی ہدایات مقبول ترین ڈرامے’اڈاری‘ اور ’صدقے تمہارے‘ جیسے مایہ ناز ڈراموں کے ہدایت کار احتشام الدین نے دی ہیں۔فلم کی دیگر کاسٹ میں سہیل احمد، سلیم معراج، عدنان شاہ (ٹیپو) اور معروف ویلوگر مومن ثاقب شامل ہیں۔فلم سے متعلق بات کرتے ہوئے امر خان نے کہا کہ میں اس فلم کے سکرپٹ پر دوسال سے کام کررہی ہوں، یہ کہنا ہی میرے لئے خوشی کی بات ہے کہ بالآخر میں نے اسے وہاں رکھ دیا ہے، جہاں اس کیلئے جگہ مختص کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ دم مستم فلمی شائقین کے لیے ایک تازہ ہوا کے جھونکے کی طرح ایک خوشگوار فلم ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اتنے سارے باصلاحیت لوگوں کیساتھ کام کرکے مجھے بہت خوشی ہے۔

موضوعات:



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…