جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

جویریہ سعود نے ویڈیو کے ذریعے عالیشان گھر کا دورہ کرادیا‎، گھر جس نے دیکھا بس دیکھتا رہ گیا

datetime 25  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستانی فنکاروں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی اپنے مداحوں سے رابطے میں رہنے کے نت نئے رجحانات سامنے آرہے ہیں،ساتھی اداکاروں کی طرح اداکارہ جویریہ سعود نے بھی یوٹیوب چینل کی دنیا میں قدم رکھ لیا۔اداکارہ جویریہ سعود نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کردیا جس پر انہوں نے چند پروموز اور ویڈیوز بھی اپنے مداحوں سے شیئر کیں۔اداکارہ کے مطابق وہ اس چینل کے ذریعے مداحوں کو اپنی ذاتی زندگی کے کئی پہلوئوں کے بارے میں بتائیں گی۔جویریہ نے اپنے چینل پر شیئر کی گئی ایک نئی ویڈیو ’’ہوم سوئٹ ہوم‘‘کی

پہلی قسط میں اپنے نئے عالی شان عالیشان گھر کا دورہ کرادیا۔اداکارہ کے مطابق وہ اور ان کے شوہر سالوں سے اس گھر کا خواب دیکھ رہے تھے جسے مکمل ہونے میں کئی سال لگے۔انہوں نے اپنے گھر کا ایک ایک کونا دکھاتے ہوئے بتایا کہ گھر میں موجود زیادہ تر سامان وہ دبئی سے لائے ہیں۔جویریہ سعود کا یہ شاندار بنگلہ کراچی میں تعمیر ہوا ہے، جہاں وہ ان کے شوہر اور دونوں بچے زندگی گزار رہے ہیں۔جویریہ نے کہا کہ انہوں نے گھر کے ڈیزائن کے لیے سعود کو صرف انٹرنیٹ سے ڈیزائنز نکال کر دئیے جبکہ باقی تمام کام سعود نے خود کیا۔

موضوعات:



کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…