جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

کم کارڈیشین کی 39ویں سالگرہ پر شوہر نے دیا سب سے’’قیمتی‘‘ تحفہ

datetime 25  اکتوبر‬‮  2019 |

نیویارک (این این آئی)امریکی ماڈل، اداکارہ اور بزنس وومن کم کارڈیشین ویسٹ نے اپنی 39ویں سالگرہ کا جشن نہایت شاندار انداز میں منایا، جبکہ انہیں چاہنے والوں کی جانب سے قیمتی تحفے بھی ملے۔البتہ اس موقع پر اداکارہ کو ایک تحفہ ایسا ملا جو ان کے لیے سب سے خاص تھا، جو کسی اور نے نہیں بلکہ ان کے شوہر امریکی ریپر کینیا ویسٹ نے دیا۔کم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر

مداحوں کو بتایا کہ انہیں اس سالگرہ پر بہت سے بہترین تحفے ملے، البتہ انہیں سب سے زیادہ پسند کینیا کا تحفہ لگا۔اداکارہ کے مطابق کینیا نے سالگرہ پر 10 لاکھ ڈالر کی رقم میری، ہمارے بچوں اور اپنی جانب سے ان فلاحی اداروں کو عطیہ کی جنہیں میں سپورٹ کرتی ہوں، ان کے اس تحفے سے میں بیحد خوش ہوں۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ کے ساتھ عطیہ کی گئی رقم کا سرٹیفیکیٹ بھی شیئر کیا۔انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق ان فلاحی اداروں نے کم کارڈیشین اور ان کے شوہر کا شکریہ بھی ادا کیا، جبکہ اداکارہ کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔کم کے مطابق انہیں سالگرہ کے موقع پر اور بہت سے قیمتی تحفے ملے، جن میں سے ایک شاندار بیگ تھا اور وہ بھی ان کے شوہر نے ہی دیا۔خیال رہے کہ کم کارڈیشین ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ قانون کی تعلیم بھی حاصل کررہی ہیں۔ذاتی زندگی کے حوالے سے بات کی جائے تو کم کارڈیشین نے سال 2000 میں 19 سال کی عمر میں میوزک پروڈیوسر ڈومن تھومس کے ساتھ شادی کی تھی، تاہم 2003 میں ان دونوں کی طلاق ہوگئی۔بعدازاں 2011 میں اداکارہ نے امریکی باسکٹ بال کھلاڑی کرس ہمپرائز سے شادی کی لیکن 2 سال بعد ان کی یہ شادی بھی ختم ہوگئی۔2012 میں کم کی ملاقات اپنے شوہر کینیا ویسٹ سے ہوئی، جس کے بعد ان کے درمیان تعلقات استوار ہوئے، ان دونوں نے 2014 میں شادی کرلی تھی۔ان دونوں کے 4 بچے ہیں جن میں سے دو بچوں کی پیدائش سروگیسی کے ذریعے ہوئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…