منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

گٹارسٹ فراز انور کا کاپی رائٹ کی خلاف وزری پر امارات ایئر لائن کو قانونی نوٹس

datetime 25  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستانی گٹارسٹ فراز انور نے ان کی موسیقی بلا اجازت چلانے پر امارات ایئرلائن کو قانونی نوٹس بھجوادیا۔مضراب بینڈ کے مرکزی گٹارسٹ ایک عرصے سے دبئی کی امارات ایئرلائن سے رابطہ کررہے ہیں اور بدھ کو انہوں نے دورانِ پرواز ان کا میوزک استعمال کرنے پر قانونی کارروائی کا نوٹس بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فضائی سروس 2017ء سے ان کی موسیقی اپنے مسافروں کو اسکرین پر سنا اور دکھارہی ہے اور اس کی ان سے کوئی باقاعدہ اجازت نہیں لی گئی۔انہوں نے کہا کہ وہ کافی عرصے سے ایئرلائن سے رابطے کی کوشش کررہے تھے لیکن

اس کے بعد وہ قانونی چارہ جوئی کررہے ہیں۔ انہوں ںے ایئرلائن کو بھیجا گیا لیگل نوٹس کا عکس بھی دیا ہے۔فراز نے کہا کہ امارات ایئرلائن نے میرے قانونی حق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دورانِ پرواز انٹرٹینمنٹ سسٹم پر کئی سال تک میرے البم اور گانے استعمال کیے جس کے بدلے مجھے ایک پیسہ نہیں دیا گیا اور نہ ہی مجھ سے کوئی اجازت لی گئی، یہ بڑی حد تک ناقابلِ فہم بات ہے کہ اتنی بڑی بین الاقوامی کمپنی کسی فنکار کے تخلیقی ملکیت کے حقوق کو اس طرح نظر انداز کرے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے دیگر فنکاروں کو امارات ایئرلائنز کو قانونی نوٹس بھجوانے چاہئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…