اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

وسیم اکرم کا اہلیہ کے ساتھ شوبز میں قسمت آزمانے کا فیصلہ،کونسی فلم سائن کر لی

datetime 25  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی) قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کرکٹ کے میدان میں کامیاب اننگز کھیلنے کے بعد اب اپنی اہلیہ شنیرا اکرم کے ساتھ اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے جارہے ہیں۔گلف نیوز کے مطابق وسیم اکرم نے اداکاری میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے پاکستان کے نامور مزاحیہ اداکار فیصل قریشی کی ہدایت کاری میں بننے والی کامیڈی فلم ’’منی بیک گارنٹی‘‘سائن کی ہے جب کہ فیصل قریشی کی بھی بطور ہدایت کار یہ پہلی

فلم ہے۔فلم’’منی بیک گارنٹی‘‘میں مرکزی کردار فواد خان اداکریں گے جب کہ میکال ذوالفقار، وسیم اکرم اور شنیرا اکرم فلم میں مختصر کردار میں نظر آئیں گے۔واضح رہے کہ اداکار فیصل قریشی نہ صرف فلم کی ہدایات دیں گے بلکہ فلم کی کہانی بھی انہوں نے ہی تحریر کی ہے اور فلم کے پروڈیوسر بھی وہ خود ہیں۔ فلم کی شوٹنگ کا آغاز اگلے ماہ نومبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا جب کہ یہ فلم اگلے سال 2020 میں ریلیز کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…