منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

اداکارہ حمزہ علی عباسی ، نیمل خاور کی ہنی مون تصویر پر تنقید شرمیلا فاروقی کو مہنگی پڑ گئی

datetime 24  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) پیپلز پارٹی کی شرمیلا فاروقی کو حمزہ علی عباسی اور نیل خاور خان کی ہنی مون تصویر پر تنقید مہنگی پڑ گئی ۔نیمل خاور خان کی حمزہ علی عباسی کے ہمراہ ہنی مون پر لی گئیں تصاویر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔متعدد افراد نے ان کی جوڑی کی تعریف کی تو کئی نے کمنٹ میں فرانس کی خوبصورتی کو سحر انگیز قرار دیا۔البتہ اس موقع پر سامنے آیا۔

ایک کمنٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا جو کسی اور نے نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کیا تھا۔نیمل خاور خان نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر حمزہ علی عباسی کے ہمراہ دو تصاویر شیئر کی، جس میں وہ فرانس کے شہر پیرس میں موجود ایفل ٹاور کے سامنے کھڑے ہیں۔اس تصویر پر پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے حمزہ علی عباسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کمنٹ کیا کہ ‘شادی سادگی سے پر ہنی مون پیرس میں’۔جس کے بعد شرمیلا فاروقی خود مشکل میں پڑ گئیں۔ان کے کمنٹ کے بعد دونوں اداکاروں کے مداحوں نے شرمیلا فاروقی کے اس ردعمل پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنی خود کی شادی یاد دلادی۔ایک صارف نے لکھا کہ ‘ان کا حق بنتا ہے ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے کا، دکھاوے کے لیے انہوں نے 7 روز تک چلنے والی شادی نہیں کی، لوگوں کو دکھانے کے لیے کچھ نہیں کیا، جو کیا ایک دوسرے کے لیے کیا’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘کم از کم آپ انہیں سراہا سکتی ہیں، اگر آپ کو یاد ہو تو آپ نے خود نہایت شاندار انداز میں شادی کی تھی’۔یاد رہے کہ شرمیلا فاروقی نے 2015 میں کراچی میں حشام ریاض کے ساتھ شادی کی تھی۔ان کی شادی کی تقریبات کئی روز تک میڈیا کی خبروں میں رہیں، شرمیلا فاروقی نے شادی کے لیے مایوں، قوالی، مہندی، نکاح، بارات اور ولیمے کی تقریبات شاندار انداز میں منعقد کی تھی جن کے چرچے آج بھی ہیں۔

موضوعات:



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…