نیویارک (این این آئی)امریکی پاپ گلوکارہ مائلی سائرس رواں سال اپنی ذاتی زندگی کے باعث میڈیا کی خبروں میں رہیں، اگست میں رپورٹس سامنے آئیں تھی کہ گلوکارہ اپنے شوہر لیام سے علیحدہ ہوگئیں، جس کے بعدیہ بھی کہا گیا کہ ان کے تعلقات امریکی خاتون بلاگرکیتھلین کارٹر سے ہیں اور انہیں ایک دوسرے کے ساتھ رومانس کرتے بھی دیکھا گیا۔چند روز قبل اداکارہ کو آسٹریلوی گلوکار کوڈی سمپسن کے ساتھ بھی دیکھا گیا، جس کے بعد سے ان کے افیئرز کی رپورٹس سامنے آنے لگی۔ان خبروں کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے مائلی سائرس کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔حال ہی میں گلوکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر
ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں وہ کوڈی سمپسن سے بات چیت کررہی ہیں۔اس ویڈیو میں مائلی نے اپنے سابق شوہر لیام کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ اپنی رومانوی زندگی کے حوالے سے بھی بات کی۔گلوکارہ نے اپنی ویڈیو میں انکشاف کیا کہ وہ ہم صرف اس لیے راغب ہوئیں کیوں کہ انہیں ایسا محسوس ہوتا تھا کہ سارے مرد برے ہوتے ہیں۔مائلی کا کہنا تھا کہ میرے دوستو ہمت نہیں ہارنا، دنیا میں اچھے لوگ موجود ہیں اور مجھے وہ مل چکا ہے اور وہ اس وقت میرے ساتھ لائیو بات بھی کررہا ہے۔مائلی سائرس نے اپنے شوہر لیام ہیمس ورتھ سے علیحدگی کے دو ماہ بعد ہی آسٹریلوی گلوکار کے ساتھ تعلقات استوار کرلیے۔