منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

آغا علی نے اخلاقیات کی ہر حد کو پار کرتے ہوئے میرا دل دکھایا : سارہ خان

datetime 24  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)نامور اداکارہ سارہ خان اور اداکار آغا علی کئی ڈراموں میں ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہوئے، جس کے بعد ان کی جوڑی کو ٹیلی ویڑن کی بہترین جوڑی سمجھا گیا۔یہ دونوں صرف اسکرین پر ہی نہیں بلکہ اصل زندگی میں بھی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور ان کا شادی کرنے کا بھی ارادہ تھا۔البتہ ہوا کچھ یوں کہ رواں سال ان دونوں کا بریک اپ ہوگیا، جس کے بعد

آغا علی نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ میرے لیے بریک اپ بہت سخت ثابت ہوا اور خود کو بہت زیادہ تنہا اور الگ تھلگ محسوس کرنے لگا تھا، مگر زندگی تو آگے بڑھتی رہتی ہے مگر زندگی میں واپسی کافی مشکل ثابت ہوئی۔ان دونوں کے بریک اپ کے بعد آغا علی نے تو متعدد انٹرویوز میں سارہ کے حوالے سے بات کی، البتہ سارہ خان نے اس پورے معاملے پر خاموشی اختیار کررکھی تھی۔اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے پہلی مرتبہ آغا علی سے ہوئے بریک اپ پر کھل کر بات کی جبکہ یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ والدین کی پسند سے شادی کریں گی اور مداحوں کو جلد سرپرائز دینے والی ہیں۔سارہ خان نے بتایا کہ آغا علی اور ان کی منگنی نہیں ہوئی تھی، التبہ یہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ آغا علی نے اخلاقیات کی ہر حد کو پار کرتے ہوئے میرا دل دکھایا، ہم دونوں شادی کرنے والے تھے، تاہم میں نے ان سے رشتہ ختم کردیا۔سارہ کے مطابق میں تو جلد ایک خاندانی انسان سے شادی کرکے اپنا گھر بسالوں گی لیکن اتنا ضرور کہہ سکتی ہوں کہ آغا نے مجھے کھو کر اپنا ہی نقصان کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…