کراچی (این این آئی)جلد ہی ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم ’’کاف کنگنا‘‘ کا شائقین کو شدت سے انتظار ہے اور اس فلم کے ریلیز ہونے والے ٹریلر نے بھی شائقین میں خوب پذیرائی حاصل کی۔’کاف کنگنا‘ میں جہاں پاکستان اور بھارت کے درمیان تاریخی تنازع مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو انتہائی اچھے انداز میں پیش کیا گیا، وہیں اس میں دونوں ممالک کے لڑکے اور لڑکی کے درمیان محبت کو بھی دکھایا گیا ہے۔فلم میں پاکستانی لڑکے کا بھارتی لڑکی سے رومانس اور لڑکی کے بھارتی اہل خانہ کی جانب سے اس کی مخالفت کو منفرد انداز میں پیش کیا گیا ہے۔فلم’’کاف کنگنا‘‘ کو رواں ماہ(کل) 25 اکتوبر کو ریلیز کئے
جانے کا امکان ہے۔تاہم اب اسی فلم کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر پر فلمائے گئے آئٹم سانگ ’خوابوں میں جب پاکستان گئی رے، انڈیا میں بولے ساڈی جان گئی رے‘ کو ریلیز کردیا گیا۔گانا ریلیز ہوتے ہی وائرل ہوگیا اور اسے انتہائی کم وقت میں لاکھوں بار دیکھا جا چکا ہے۔آئٹم سانگ میں نیلم منیر کی ڈانس پرفارمنس کو خوب سراہا جا رہا ہے۔خوابوں میں جب پاکستان گئی رے، انڈیا میں بولے ساڈی جان گئی رے‘ گانے کو معروف موسیقار ساحر علی بگا نے کمپوز کیا ہے جب کہ عائمہ بیگ نے اس میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔گانے میں نیلم منیر کو بہت سارے ساتھی مرد ڈانسرز کے ساتھ بولڈ انداز میں رقص کرتے دکھایا گیا ہے۔