اسلام آباد (این این آئی) اداکارہ کرن تعبیر نے بغیر ورزش کے 32 کلو وزن کم کر لیا۔اداکارہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ شادی کے وقت ان کا وزن 60 کلو تھا جو ایک سال میں 85 کلو تک پہنچ گیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی کام بھی مشکل نہیں ہوتا بس ارادہ پختہ ہونا چاہئے۔
پھر میں نے3 سال میں بغیر ورزش کے 32 کلو وزن کم کرلیا۔انہوں نے کہا کہ دن میں بغیر چینی کے فریش جوس، سلاد ،ابلا چکن، سرخ لوبیا، گاجر، کھیرا اور ٹماٹر لیتی رہی اور پھر شام میں باربی کیو روٹی کے بغیر کھاتی تھی اور ایک گلاس دودھ روزانہ پیتی رہی۔