لاہور(این این آئی ) عدیل ہاشمی کوچیئرمین سینسر بورڈ بنانے پر فلمی حلقوں کی تنقید ،سینئر ز کو نظر انداز کرکے جونیئر اداکار کو سینسر بورڈ کا چیئرمین بنانا میرٹ کی خلاف ورزی ہے ۔ فلمی حلقوں کاکہنا ہے کہ ایک طرف تو حکومت میرٹ کی بات کرتی ہے اور دوسری جانب صرف منظورنظر لوگوں کو نوازا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ
غلام محی الدین ، مصطفی قریشی ،عرفان کھوسٹ اورقوی خان جیسے سینئر لوگوں کی موجودگی کے باوجود ایک جونیئر اداکار کو اس اہم عہدے پر فائز کرنا ناقابل قبول ہے ۔ اس حوالے سے حکومت کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے ۔ یادرہے کہ اس سے قبل عدیل ہاشمی کی خالہ منزہ ہاشمی کو بھی الحمراء آرٹ کونسل کی چیئرپرسن تعینات کیا جاچکا ہے۔