لاہور( این این آئی)گلوکار اظہر بٹ نے اپنی اہلیہ اداکارہ روبی انعم کے ہمراہ سالگرہ کاکیک کاٹا۔ سالگرہ کااہتمام مقامی ہوٹل میں کیا گیا جہاں دونوں نے مل کر سالگرہ کا کیک کاٹا اور ڈنربھی کیا۔ روبی انعم کی جانب سے اپنے شوہر کو سالگرہ پر تحائف بھی دئیے گئے ۔ اداکار ناصر چنیوٹی ، آغا ماجد،سلیم البیلا،ہنی البیلا ،قیصر جاوید اوردیگر نے گلوکاراظہربٹ کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔