جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

’’می ٹو‘‘ مہم سے انوسٹمنٹ کمپنی کو اربوں ڈالر کا نقصان

datetime 21  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)دنیا بھر میں ہراسگی کے خلاف چلنے والی ’می ٹو‘ مہم میں اب تک ہتک عزت کے کئی واقعات سامنے آئے لیکن کاروبار کو اربوں ڈالر کے نقصان کا کم سننے میں آیا۔دنیا کے بڑے مالی اداروں کا گڑھ سمجھے جانے والے وال سٹریٹ کے ایک مشہور شخص کو صرف چند دنوں میں اربوں

ڈالر کا نقصان ہوا جب انہوں نے ایک کانفرنس کے دوران عورتوں سے متعلق غیر مناسب بیان دیا۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کین فشر انوسٹمنٹ کے مالک کینیتھ فشر نے ایک کانفرنس میں عورتوں سے متعلق نازیبا بیان دیا جس کے بعد سے وہ تنقید کی زد میں آئے اور ان کے گاہکوں میں سے کچھ نے ان سے کاروباری تعلقات منقطع بھی کر لئے۔ کینیتھ فشر امریکہ میں ایک مالی تجزیہ کار ہیں، جن کی فشر انوسٹمنٹ نام کی کمپنی کے ذمے بیشتر افراد اور کمپنیوں کے اربوں ڈالر مالیت کے اثاثے سنبھالنے کی ذمہ داری ہے۔سان فرانسسکو میں منعقد ہونے والی ایک کانفرنس میں میڈیا کوریج کی اجازت نہیں تھی لیکن کانفرنس میں شریک ایک شخص کو کینیتھ فشر کی باتیں اتنی غیر مناسب معلوم ہوئیں کہ انہوں نے اس کا غصہ ٹوئٹر پر نکالنا بہتر سمجھا۔کانفرنس میں شریک شخص ایلکس شلیکین کا کہنا تھا کہ کینیتھ فشر نے نہ صرف غیر مناسب طریقے سے اعضا ءکے بارے میں بات کی بلکہ انہوں نے ایک مثال دیتے ہوئے گاہک اور بار میں موجود لڑکی کے بیچ موازنہ بھی کیا۔ایلکس شلیکین کا کہنا تھا، ’فشر نے جو باتیں بولیں وہ کافی خوفناک تھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کانفرنس میں شریک عورتوں نے ان کو بعد میں بتایا کہ انہیں کینیتھ فشر کی باتوں سے تکلیف ہوئی۔تاہم کینیتھ فشر نے بعد میں اے ایف پی سے اس بارے میں بات کرتے ہوئے اپنے بیان پر معافی مانگی تاہم اس دوران بیشتر کمپنیوں نے ان کے ساتھ کاروباری تعلقات ختم کر دیے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…