ممبئی (این این آئی) بھارتی اداکار سلمان خان کے سب سے قابل اعتماد باڈی گارڈ گرمیت سنگھ جولی عرف ’’شیرا‘‘ نے سیاست میں قدم رکھتے ہوئے ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔شیرا شیو سینا کے سربراہ ادھے ٹھاکرے اور پارٹی صدر آدتیہ ٹھاکرے کی
موجودگی میں انتہا پسند تنظیم شیوسینا میں شامل ہوئے۔ سوشل میڈیاپر شیئر کی گئی تصاویر میں شیرا کے کاندھے پر انتہا پسند ہندوئوں کی علامت ظاہر کرنے والا لال رومال بھی ہے اور ان کے ایک ہاتھ میں تلوار بھی موجود ہے۔ گرمیت سنگھ جولی 22 سال سے سلمان خان کے ساتھ تھے۔