خواہش ہے ٹام بوائے کا کردار ادا کروں، فوجی یونیفارم پہنوں : اداکارہ یشما گِل

20  اکتوبر‬‮  2019

کراچی (این این آئی)یشما گِل پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی وہ اداکارہ ہیں جن کو اپنے کام سے جنون کی حد تک لگاؤ ہے۔ بطور معاون اداکارہ اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی یشما آج متعدد سیریلز میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں یشما گِل کا کہنا ہے کہ انہیں

بچپن ہی سے شوبز میں آنے کا شوق تھا۔ 16 سال کی عمر میں چھٹیوں کے دوران انہوں نے پلے ٹی وی میں چند ماہ بطور وی جے کام کیا مگر پھر اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لیے ملک سے باہر چلی گئیں۔یشما بیرون ملک سے واپس آئیں تو ان کے دوستوں نے انہیں دوبارہ شوبز میں آنے کے لیے کہا اور 2016 میں ایک ٹیلی فلم میں کام کرنے کے بعد ان کا سفر پھر سے شروع ہو گیا۔اس وقت یشما ہم ٹی وی کے ڈرامے ’جوگن‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جبکہ میگا ڈرامہ سیریل ’الف‘ میں انہوں نے حمزہ علی عباسی، احسن خان، سجل علی اور کبریٰ خان جیسے اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔ ’الف‘ میں یشما کا کردار حمزہ علی عباسی کے مقابل ’شیلی‘ نامی ایک سپر ماڈل کا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’یہ کردار میرے لیے ایک بہت مختلف تجربہ تھا۔ ’ایک سپر ماڈل کے کردار کی وجہ سے میرے کپڑوں، ہیئر سٹائل اور میک اپ پر بہت زیادہ توجہ دی گئی اور یہ سب سنبھالنا میرے لیے واقعی ایک چیلنج تھا۔یشما پہلے دن ہی سے ایک ہیروئن بننے کے بجائے ایک اچھی ادکارہ بننا چاہتی تھیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ’میں اپنے کام کے ساتھ بہت تجربات کرتی رہی ہوں اور ہر طرح کے کردار کر چکی ہوں جن میں کامیڈی اور منفی کردار سے لے کر روایتی رونے دھونے والے کردار سب ہی شامل ہیں۔اب میری خواہش ہے کہ ’ایک ٹام بوائے قسم کا کردار کروں جس میں فوجی یونیفارم بھی پہنوں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…