اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھ رہی ہوں، سارا خان

datetime 20  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)’محبت کے بندھن میں بندھی تو لگا کہ شاید میں نے جس کو چْنا ہے وہ ہی میرا ’مسٹر رائٹ‘ ہے لیکن وقت نے میرا فیصلہ غلط ثابت کر دیا اور شادی سے پہلے ہی ہمارے راستے جدا ہو گئے۔ان خیالات کا اظہار معروف ڈرامہ آرٹسٹ ’سارا خان‘ نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔سارا خان نے کہا کہ اب وہ ارینج میرج کریں گی اور اس حوالے سے بہت جلد اپنے پرستاروں کو سرپرائز دینے والی ہیں۔

اداکارہ سارا خان نے آغا علی کے ساتھ رشتے کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی آغا علی کے ساتھ نہ منگنی ہوئی تھی اور نہ ہی شادی۔لیکن یہ سچ ہے کہ ہم ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے، شادی کرنے والے تھے، لیکن پھر جو بھی ہوا سب کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ اس انسان نے اخلاقیات کی ہر حد کو پار کرتے ہوئے میرا دل دکھایا، میں اس کے لیول پر نہیں جانا چاہتی تھی، اس لیے راستے جدا کر لیے۔میں تو خاندانی انسان سے شادی کرکے گھر بسا لوں گی، لیکن مجھے کھو کر آغا نے اپنا ہی نقصان کیا ہے۔سارا خان نے بتایا کہ آغا علی کے ساتھ شادی اور پھر علیحدگی کے فیصلے پر والدین نے ان کا بہت ساتھ دیا۔آغا علی کے ساتھ جب میں شادی کا فیصلہ کررہی تھی تب بھی میرے والدین نے سپورٹ کیا اور جب میں نے اس کی حرکتوں کی وجہ سے راستے الگ کرنے کا فیصلہ کیا تب بھی میرے والدین نے سپورٹ کیا۔ان کی سپورٹ کی وجہ سے مجھے آج تک محسوس نہیں ہوا کہ مجھے محبت میں مات ہوئی تھی۔’میں سمجھتی ہوں کہ والدین کو بیٹیوں کی تربیت اس انداز میں کرنی چاہیے کہ وہ اپنی زندگی کے فیصلے خود کر سکیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…