پیر‬‮ ، 02 مارچ‬‮ 2026 

آسکر کیلئے’’لال کبوتر‘‘ کے انتخاب پر پاکستانی ستارے پرجوش

datetime 16  ستمبر‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)پاکستان کی رواں سال ریلیز ہونے والی فلم’’لال کبوتر‘‘ کو فلمی دنیا کے سب سے معتبر اور اعلیٰ ایوارڈز آسکرز کی 92ویں تقریب میں غیر ملکی زبان کی فلم کے زمرے میں نامزدگی کے لیے منتخب کرلیا گیا۔شرمین عبید چنائے کی سربراہی میں کام کرنے والی اس پاکستانی کمیٹی کا حصہ زیبا بختیار، ضرار کھوڑو، زیب النساء حامد، سرمد کھوسٹ، عاصم عباسی، رضوان بیگ، جمیل بیگ، صنم سعید اور

حمنہ زبیر بھی ہیں۔خیال رہے کہ فلم’’لال کبوتر‘‘ میں منشا پاشا اور احمد علی اکبر نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔اس فلم کو مداحوں اور تجزبہ کاروں دونوں کی جانب سے مثبت ریویوز ملے اور اب اس کے آسکر میں نامزدگی کے انتخاب پر بھی پاکستانی ستارے اپنی خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔فلم کی مرکزی اداکارہ منشا پاشا نے اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔اداکارہ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ان کے 6 سالہ کیریئر میں یہ فلم کرنا ایک بہترین پروجیکٹ رہا۔شوبز سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات نے بھی فلم کی ٹیم کو مبارکباد دی۔اداکارہ مہوش حیات نے بھی اس حوالے سے ٹویٹ کی۔عائشہ عمر نے لکھا کہ انہیں یہ خبر سن کر بیحد فخر محسوس ہورہا ہے۔شائستہ لودھی نے لکھا کہ یہ پاکستان کے لیے بہترین خبر ہے۔سماجی کارکن جبران ناصر نے بھی فلم کی پوری ٹیم کو سوشل میڈیا پر مبارکباد دی۔یاد رہے کہ فلم لال کبوتر کراچی کے ایک ٹیکسی ڈرائیور کی کہانی ہے جو اپنے حالات بہتر بنانے کے لیے دبئی جانا چاہتا ہے اور اس واسطے اسے 3 لاکھ روپے درکار ہیں، جن کو حاصل کرنے کے لیے وہ اپنے جرائم پیشہ دوستوں کے ساتھ مل کر ٹیکسی چھینے جانے کا ڈرامہ کرتا ہے اور اس ڈرامے کے دوران اس کی ملاقات حادثاتی طور پر ایک لڑکی سے ہوجاتی ہے جس کے صحافی شوہر کو ایک مقامی بلڈر نے نامعلوم ٹارگٹ کلر کے ہاتھوں قتل کروادیا ہوتا ہے۔اس فلم کی ہدایات کمال خان نے دی تھیں جبکہ ہانیہ چیمہ اور کامل چیمہ ایگزیکٹیو پروڈیوسر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…