جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

میکال ذوالفقار اورثنا جاویدایک بار پھر ڈرامہ سیریل’’ زرد بہار‘‘ میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے

datetime 12  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) اداکار میکال ذوالفقار اور ثنا جاوید جلد ہی رومانٹک ڈرامے ’زرد بہار‘ میں رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔اگرچہ اس ڈرامے کی شو ٹنگ اب آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے اور ڈرامہ جلد نشر ہونے کو تیار ہے، تاہم ڈرامے کی ٹیم نے اس کا نام ’زرد بہار‘ سے بدل کر ’رسوائی‘ رکھ دیا ہے۔’’رسوائی‘‘ میں جہاں میکال ذوالفقار ایک کمرشل پائلٹ کے منفرد کردار میں دکھائی دیں گے۔

وہیں اداکارہ ثنا جاوید بھی قدرے مختلف کردار میں نظر آئیں گی۔ ثنا جاوید ڈرامے میں ایک ڈاکٹر کا کردار ادا کریں گی جسے ڈرامے میں میکال ذوالفقار سے محبت ہوجاتی ہے اور ان کی محبت شادی میں بدل جاتی ہے۔تاہم دونوں کی محبت شادی میں بدلنے کے باوجود ان کی زندگی کیمسائل ختم نہیں ہوتے اور ان میں نئے المیے جنم لیتے ہیں۔ڈرامے کے حوالے سے ثنا جاوید نے بتایا کہ وہ ڈرامے میں ڈاکٹر سمیرا نامی خاتون کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی جو ایک مضبوط اور خود مختار خاتون ہوتی ہیں۔ثنا جاوید کے مطابق ان کا کردار اپنے پورے خاندان سے اچھے تعلقات کی وجہ سے منفرد ہوتا ہے، تاہم ان کا کردار اپنے والد کے زیادہ قریب ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر سمیرا ایک بہادر اور دبنگ خاتون کے روپ میں دکھائی دیں گی جو ہر ناانصافی پر آواز بلند کرنا جانتی ہے اور اسے اپنا حق بھی سمجھتی ہے۔خیال رہے کہ ڈرامے کی کہانی نائلہ انصاری نے تحریر کی ہے جب کہ روبینہ اشرف نے اس کی ہدایات دی ہیں۔ڈرامے کی کاسٹ میں عثمان پیرزادہ، محمد عدیل، سیمی راحیل، اسامہ طاہر، ارسا غزل اور شرمین علی بھی شامل ہیں۔ڈرامے کو رواں ماہ 25 ستمبر سے نشر کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…