منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

غزل گائیک آصف مہدی شدید علالت کی وجہ سے نجی ہسپتال میں داخل

datetime 11  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)معروف غزل گائیک آصف مہدی کو شدید علالت کی وجہ سے نجی اسپتال میں داخل کردیا گیا۔شہنشاہ غزل مہدی حسن کے صاحبزادے اور معروف غزل گائیک آصف مہدی کو شدید علیل ہونے پر شہر کے نجی اسپتال میں داخل کردیا گیا، آصف مہدی کے اہل خانہ کے مطابق انھیں کئی برس سے گردوں کا عارضہ لاحق ہے، طبیعت خراب ہونے کی بنا پر انھیں اسپتال میں ایڈمٹ کیا گیا ہے جہاں ان کے گردوں کا ڈائیلاسز کیا جارہا ہے۔آصف مہدی کے دیرینہ دوست اورچیئر مین آرٹس فائونڈیشن فیصل ندیم نے گزشتہ روز گلوکار حسن جہانگیر، رئوف لالہ، غالب کمال اور شکیل صدیقی سمیت دیگر فنکاروں کے ہمراہ

آصف مہدی کی عیادت کی۔ اس موقع پر فیصل ندیم کا کہنا تھا کہ مہدی حسن خان صاحب کے فن کا تسلسل آصف مہدی نے جاری رکھا ہوا ہے، وہ بطور فنکار ملک کا سرمایہ ہے، عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ آصف مہدی کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کریں۔واضح رہے کہ آصف مہدی نے اپنے والد مہدی حسن خان کی طرح میرتقی میر، احمد فراز، قتیل شفائی، حفیظ جالندھری اور مرزا غالب کے کلام پرغزلیں گائی ہیں۔ آصف مہدی دنیا بھر میں شوز کے علاوہ سن 2009ء میں جگجیت سنگھ کے ہمراہ بھارت میں پرفارم کرچکے ہیں جبکہ سن 1999ء میں انھیں فنی خدمات پر نگار ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…