سشمیتا سین نے24 سال کی عمر میں ماں بننا زندگی کا سب سے دانشمندانہ فیصلہ قراردیدیا

5  اگست‬‮  2019

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکارہ اور سابق مس یونیورس سشمیتا سین نے 24 سال کی عمر میں ماں بننے کو اپنی زندگی کا سب سے دانشمندانہ فیصلہ قرار دیا ہے۔سشمیتا سین نے اس عمر میں 2 بچیوں رینی اور علیشا کو گود لیا تھا اور اب ان کا کہنا ہے اس فیصلے نے میری زندگی کو مستحکم کیا، لوگ سوچتے ہیں یہ فلاحی کام اور بہت اچھا اقدام تھا مگر یہ ذاتی تحفظ کے لیے تھا، اس نے خود مجھے تحفظ فراہم کیا۔

اپنے دل کے کہنے پر چلنا ہمیشہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آپ درست سمت میں گامزن ہیں۔انہوں نے مزید کہا ‘ہاں یہ سچ ہے کہ 24 سال کی عمر میں ایسا کرنا کافی مشکل تھا کیونکہ اس وقت میں کیرئیر کے عروج پر تھی، ایک اداکارہ کے طور پر یہ چیلنجنگ کام تھا، اس وقت آپ خود میں گم ہوتے ہیں اور کامیابی کی وجہ سے خود پر غرور بھی ہوتا ہے۔ مگر مجھے اپنی 24 سال کی ذات پر فخر ہے کیونکہ میں چاہتی تھی تو بچیوں کو گود لینے کے عمل کو التوا میں ڈال سکتی تھی اور نظر انداز کرسکتی تھی، مگر میں نے ایسا نہیں کیا، اس کا کریڈٹ میں لیتی ہوں۔سشمیتا سین کا کہنا تھا کہ وہ ایسی ہی ماں ہیں جو بچوں کو جنم دیتی ہے ‘قدتی پیدائش میں ماں اور بچہ ایک دوسرے سے جڑے ہوتے ہیں، مگر گود لینے پر ماں اور بچے ایک زیادہ بڑی طاقت سے جڑ جاتے ہیں، وہ تعلق جو آپ کاٹ نہیں سکتے۔ مجھے یہ تجربہ دو بار ہوا اور مجھے ایک دن بھی ماں کی زندگی کے لطف سے محروم نہیں ہونا پڑا۔خیال رہے کہ سشمیتا سین نے اگرچہ شادی نہیں کی، تاہم انہوں نے 2 بچوں کو گود لے رکھا ہے، انہوں نے سب سے پہلے 2000 میں ایک بچی اور بعد ازاں 2010 میں دوسری بچی کو گود لیا۔سشمیتا سین نے 1996 میں فلم ’دستک’ سے بولی وڈ کیریئر کا آغاز کیا، اب تک وہ 40 کے قریب فلموں میں نظر آ چکی ہیں۔انہوں نے فلم فیئر، آئیفا، اسٹار اسکرین اور زی سائنے سمیت متعدد ایوارڈ اپنے نام کیے ہیں۔سشمیتا سین نے 1994 میں مس انڈیا کا اعزاز اپنے نام کیا تھا، جس کے بعد وہ اسی برس مس یونیورس بھی منتخب ہوئی تھیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…