ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

شاہ رخ خان نے ’’دی لائن کنگ‘‘ 40 باردیکھنے کی وجہ بتادی

datetime 17  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ہالی ووڈ سپرہٹ فلم ’’دی لائن کنگ‘‘ 40 بار دیکھنے کی وجہ بتادی۔ہالی ووڈ فلم ’’دی لائن کنگ‘‘ بچوں کی پسندیدہ فلم توہے ہی لیکن بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان بھی اس فلم کے بہت بڑے مداح ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے یہ فلم 40 باردیکھی ہے۔کنگ خان نے ’’دی لائن کنگ‘‘ کواتنی زیادہ باردیکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ظاہرسی بات ہے ہمارے تین بچے ہیں، ہم یہ فلم دیکھتے ہوئے پیزا اورڈوسا یا پھر وہ سب چیزیں بناتے تھے جنہیں بچے پسند کرتے ہیں اس کے بعد ہم اپنے گھر میں تھیٹر جیسا ماحول بناتے اور سب مل کر فلم دیکھتے تھے۔

شاہ رخ خان نے کہا میں یہ فلم 40 بار دیکھ چکا ہوں، ہاں! ہربارپوری فلم نہیں دیکھی لیکن جب بھی میرے بچوں میں سے کوئی فلم دیکھتا تھا میں اس کے ساتھ یہ فلم دیکھتا تھا اس طرح میں نے یہ فلم 40 باردیکھ لی۔ شاہ رخ خان نے مزید بتایا کہ جب ان کا اپنے بچوں کے ساتھ کوئی فلم دیکھنے کا دل چاہتا ہے تو وہ ’’دی لائن کنگ‘‘ دیکھتے ہیں۔واضح رہے کہ ’’دی لائن کنگ‘‘ کے ہندی ور ژن میں شاہ رخ اوران کے بیٹے آریان خان اپنی آواز کا جادو جگارہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ کنگ خان کے مداحوں کو بے چینی سے فلم کے ہندی ورژن کا انتظار ہے، فلم 19 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…