اداکارہ حنا الطاف کو منیب بٹ پر تنقید مہنگی پڑ گئی

14  جولائی  2019

کراچی (این این آئی)اداکارہ وماڈل حنا الطاف نے حال ہی میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’بنجی‘ کے ایک شو میں ساتھی اداکار منیب بٹ کو ایک ایسا اداکار قرار دیا تھا جسے اداکاری نہیں آتی، تاہم وہ بھرپور اداکاری کے بھرم دیتے ہیں۔حنا الطاف کی جانب سے منیب بٹ کے لیے کہے جانے والے یہ الفاظ انہیں مہنگے پڑ گئے اور اداکارہ کو شوبز شخصیات اور منیب بٹ کی اہلیہ اور سالی نے کھری کھری سنادیں۔ہوا  کچھ یوں کہ حنا الطاف

’بنجی‘ کے شو ’ٹو بی آنیسٹ‘ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری سمیت اپنی پیشہ ورانہ زندگی پر کھل کر بات کی۔پروگرام میں حنا الطاف نے شوبز شخصیات پر سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر بھی بات کی اور کہا کہ بعض اوقات انہیں لباس اور بولنے کے انداز پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔’بنجی‘ کی جانب سے اسی پروگرام کی فیس بک پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں حنا الطاف اور پروگرام کے میزبان تابش ہاشمی کو مختلف موضوعات پر بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔پروگرام میں ریپڈ فائر سلسلے میں میزبان تابش ہاشمی کی جانب سے اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ وہ کون سا اداکار ہے جسے اداکاری نہیں آتی، لیکن وہ بھرم پورے 100 روپے کے دیتا ہے؟حنا الطاف نے میزبان کے سوال پر مسکراتے ہوئے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ منیب بٹ ہیں۔اداکارہ کے جواب میں تابش ہاشمی منیب بٹ کا نام گوگل پر سرچ کرنے لگتے ہیں، جس پر اداکارہ نے انہیں غصے میں کہا کہ وہ منیب بٹ کو نہیں جانتے؟ جس پر میزبان نے جواب دیا کہ وہ زیادہ ٹی وی نہیں دیکھتے، اس لیے انہیں ان کا پتہ نہیں۔میزبان کی لاعلمی پر حنا الطاف نے انہیں بتایا کہ وہی ہیش ٹیگ اینیب والے‘ اور ساتھ ہی شکوہ کیا کہ منیب بٹ نے انہیں اپنی شادی پر بھی نہیں بلایا۔حنا الطاف کی جانب سے ہیش ٹیگ اینیب کی یاد دہانی کرائے جانے کے بعد میزبان کو فوری طور پر منیب بٹ اور ان کی شادی آگئی اور کہنے لگے، وہی جن کی اہلیہ نے شادی کے اگلے دن مہندی سے ہاتھ پر لکھا تھا ’جہیز خوری بند کرو‘۔حنا الطاف کی جانب سے منیب بٹ پر تنقید کیے جانے کے بعد انہیں اداکار کی اہلیہ اور سالی کے ساتھ ساتھ دیگر شوبز شخصیات نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کسی بھی اداکار کو ساتھی اداکار کے لیے ایسے نامناسب الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہئیں۔سب سے پہلے منیب بٹ کی اہلیہ

اداکارہ ایمن خان نے حنا الطاف کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ساتھ ہی انہوں نے اداکارہ و میزبان کو جاہل بھی قرار دیا۔ایمن خان نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ ان لوگوں کو شرم آنی چاہیے جو اپنے ساتھی اداکاروں کا تمسخر اڑاتے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے اپنی پوسٹ میں ’حسد نہ کر‘ کے ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا۔ایمن خان کے بعد ان کی بہن منال خان نے بھی حنا الطاف کے بیان پر فیس بک اسٹیٹس میں میزبان سمیت اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا اور سوال کیا کہ ہم ایک دوسرے سے اتنے جلتے کیوں ہیں؟ان کے

علاوہ اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی حنا الطاف کو آڑے ہاتھوں لیا اور اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ تنقید برائے اصلاح اچھی بات ہے، تاہم کسی کی شخصیت کو فضول میں تنقید کا نشانہ بنانا درست عمل نہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ خاص طور پر عوام کے سامنے کسی بھی شخصیت کے خلاف بات کرنا کسی کے بھی فائدے میں نہیں ہوتا، اس لیے عوامی مقامات پر ایسے بحث سے اجتناب کریں۔علاوہ ازیں اداکارہ فائزہ خان نے بھی حنا الطاف کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ساتھ ہی انہوں نے منیب بٹ کی تعریف بھی کی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…