منگل‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2025 

شاہ رخ خان کے بالی ووڈ میں 27 سال مکمل ، مداحوں کی نیک تمنائیں مداحوں نے بالی ووڈ کو خوبصورت فلمیں دینے کے لیے شاہ رخ خان کا شکریہ ادا کیا

datetime 26  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(یواین پی)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو بھارتی فلم انڈسٹری میں 27 سال مکمل ہوگئے اس موقع پر ان کے چاہنے والوں نے انہیں نیک تمناؤں سے نوازا ہے۔27 سال قبل فلم انڈسٹری میں دہلی کے ایک عام لڑکے نے بالی ووڈ میں قدم رکھا اور اپنی محنت، لگن اوربہترین اداکاری سے بالی ووڈ کنگ کا خطاب حاصل کرلیا۔ وہ لڑکا کوئی اور نہیں بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان ہیں۔ آج سے 27 سال قبل 25 جون 1992 کو کنگ خان کی فلم’’دیوانہ‘‘ریلیز ہوئی تھی اور اس فلم کے بعد شاہ رخ خان نے پیچھے مڑ کر

نہیں دیکھا۔شاہ رخ خان کا بالی ووڈ میں سفر آسان نہیں تھا انہوں نے اس مشکل سفر میں بہت سے نشیب و فراز دیکھے لیکن آج وہ بالی ووڈ کے کامیاب ترین اداکار ہیں۔ 27 سال مکمل ہونے کے موقع پر کنگ خان کے مداحوں کی جانب سے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کے سب سے بڑے فین پیج ایس آر کییونیورس نے ٹوئٹر پر کنگ خان کے بالی ووڈ میں 27 سال مکمل ہونے کی خوشی میں جشن منایا۔ مداحوں نے بالی ووڈ کو خوبصورت فلمیں دینے کے لیے شاہ رخ خان کا شکریہ ادا کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…