ممبئی ائیر پورٹ پر دیپکا کو سکیورٹی اہلکار نے کیوں روکا؟ ویڈیو وائرل، اداکارہ کے جواب نے مداحوں کے دل جیت لئے

24  جون‬‮  2019

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی ڈمپل گرل کے نام سے مشہور اداکارہ دیپکا پڈوکون کی ممبئی ائیر پورٹ کی ایک ویڈیو بے حد وائرل ہورہی ہے جس میں اْن کے جواب نے مداحوں کے دل جیت لیے۔بھارتی اخبار این ڈی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر دیپکا پڈوکون کی

ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایئرپورٹ کے اندر بغیر کسی پوچھ گچھ کے داخل ہوتی نظر آرہی ہیں اس پر سکیورٹی اہلکار نے انہیں آواز دے کر روکا اور اْن سے آئی ڈی ’ID‘ کارڈکا سوال کیا۔سیکورٹی اہلکار کے آواز دینے پر دیپکا نے اْن کی طرف مڑ کر دیکھا اور پوچھا کہ آئی ڈی کارڈ چاہیے کیا؟ اور فوراً بیگ سے اپنا آئی ڈی کارڈ نکال کر اْنہیں دکھادیا۔33 سالہ اداکارہ کے ایسا کرنے پر اْنہیں مداحوں کی جانب سے کافی سراہا جارہا ہے۔ کسی کا کہنا ہے کہ ’انہیں دیپکا کا ائیر پورٹ سکیورٹی اہلکار کو فوراً اپنا آئی ڈی کارڈ دکھانا بے حد پسند آیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ’ مس دیپکا اور سکیورٹی اہلکار دونوں نے بہت خوب کیا۔ واضح رہے کہ دیپکا پڈوکون آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’چھپاک‘ کی شوٹنگ کی مصروف ہیں جس میں وہ تیزاب گردی کا شکار ہونے والی لڑکی لکشمی اگروال کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔میگھنا گلزار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’چھپاک‘ کاپہلا پوسٹر چند ماہ قبل دیپکا نے جاری کیا تھا۔فلم آئندہ برس 10جنوری کو بھارت میں ریلیز کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…