مشہور گیت ’’ میں تو رستے سے جا رہا تھا‘‘ کا ریمیک بنانے کی تیاری

24  جون‬‮  2019

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے معروف اداکار گوندہ پر فلمائے گئے مشہور گیت ’ میں تو رستے سے جا رہا تھا‘ کا ریمیک بنانے کا فیصلہ کیا گیا اور اس کی تیاری بھی شروع کردی گئی ہے۔بالی ووڈ میں ان دنوں پرانی فلموں کے ریمیک کے ساتھ ساتھ پرانے گیتوں کو بھی نئے انداز میں بنانے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے۔

سلمان خان کی فلم’ ’جڑواں‘‘ کے سیکوئل کی کامیابی کے بعد کہا جا رہا تھا کہ ورون دھون اب گوندہ کی فلم ’قلی نمبر1‘ کے سیکوئل میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ورون دھون کے قریبی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 1995ء کا ایک مشہور گیت ’میں تو رستے سے جارہا تھا‘ نئے انداز کے ساتھ بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں جس میں ورون دھون اور سارہ علی خان شامل ہوں گے۔ورون دھون کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جب ہم اس طرح کا کوئی ری میک بنانے کا سوچتے ہیں یا شروعات کرتے ہیں تو سب کو یہ لگتا ہے کہ یہ پرانے گیت ہی کی طرح ہوگا لیکن جب یہ گیت ریلیز ہوتا ہے تو وہ بالکل منفرد اور الگ ہوتا ہے، در حقیقت گانے کا نام ایک جیسا ہے لیکن یہ گانے کا ری میک نہیں بلکہ ہم اس سے متاثر ہو کر نیا گیت بنا رہے ہیں۔واضح رہے کہ ماضی کی مشہور فلم ’قلی نمبر ون‘ کے اس سیکوئل میں ورون دھون کے والد ڈیوڈ دھون ہدایت کاری کے فرائض انجام دیں گے۔ فلم اگلے سال 2020ء میں یکم مئی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…