نیویارک (این این آئی)اینی میٹڈ فلم ’’ ٹوائے اسٹوری 4‘‘ کا امریکی باکس آفس پرراج ، فلم نے صرف تین دنوں میں 18ارب 54 کروڑ روپے سے زیادہ کمائی کرکے سب کوپیچھے چھوڑدیا ۔فلم ’’ ٹوائے اسٹوری 4‘‘ نے تین دن میں 18 ارب 54 کروڑ روپے سے زیادہ کا
بزنس کرکے سیریزکی دیگرفلموں کا ریکارڈ توڑدیا ۔فلم’ چائلڈز پلے ‘نے دو ارب انیس کروڑ روپے سمیٹے اورباکس آفس پردوسرے نمبرپرآگئی ۔’’ الہٰ دین‘‘ نے امریکا میں پانچویں ہفتے میں بھی ایک ارب اکانوے کروڑروپے کا شانداربزنس کیا اورتیسرے نمبرپررہی ۔