لیجنڈ پنجابی اداکارہ انجمن نے خاموشی سے نکاح کر لیا ،دلہے میاں کون ہیں؟نام جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

24  جون‬‮  2019

لاہور (آن لائن) لیجنڈ پنجابی اداکارہ انجمن نے پروڈیوسر اور فلمسٹار وسیم احمد عرف لکی علی سے نکاح کر لیا۔ کہتی ہیں اکیلے پن کے باعث زندگی گزارنا مشکل تھی، تنہائی دور کرنے کیلئے جیون ساتھی چنا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انجمن نے بتایا کہ نکاح کرنے کی سب سے بڑی وجہ تنہائی اور اکیلا پن تھا۔

تنہا زندگی کیسے گزاری جا سکتی تھی۔ تاہم میں نے سب سے پہلے اپنے بچوں سے اس بات کی اجازت لی۔انہوں نے کہا کہ یہ آپ کا شرعی حق ہے کہ اپنی زندگی کا اچھا فیصلہ کریں۔ انجمن کا کہنا تھا کہ لکی علی سے پرانی جان پہچان نہیں تھی۔ پانچ ماہ پہلے باقاعدہ ملاقات ہوئی۔اداکارہ انجمن نے کہا کہ لکی علی بہت اچھے انسان ہیں، ان کے خاندان نے مجھے عزت دی اور قبول کیا۔ گھر، گاڑی اور دولت سب میرے پاس پہلے سے موجود ہے، کوئی کسی کو اپنا نام دے شریک سفر بنا لے، اس سے بڑھ کر اور کیا بات ہو سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لکی علی نے مجھے عزت دی، مجھے تحفظ کا احساس دیا۔ میرا اپنا ڈیفنس میں ایک کنال کا گھر ہے۔ میرے متعلق افواہیں پھیلانے والے سوچ سمجھ کر بات کریں، صدا کسی نے نہیں رہنا جو زندگی سے اسے پیار محبت سے گزارنا ہی بہتر ہوتا ہے۔انجمن نے کہا کہ نکاح کرنا کوئی بری بات نہیں، میں اچھے جیون ساتھی کی تلاش میں تھی۔ لکی علی خود آرٹسٹ رہے ہیں، انہوں نے شوقیہ طور پر کام کیا اور فلمز بھی بنائیں، وہ مجھے سمجھتے ہیں، ان سے بہتر میرے پاس انتخاب نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ پرستار میری اچھی زندگی کے لئے دعا کریں، میں فلم انڈسٹری سے وابستہ رہوں گی۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…