منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

جب بھی ضرورت ہوگی مجھے محبت مل جائے گی : کترینہ کیف

datetime 23  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور رنبیر کپور کی جوڑی ایک عرصہ خبروں کی زینت رہی لیکن اس پر اداکارہ بات کرنے سے گریزاں رہیں لیکن اب کھل کر بول پڑیں، ایک نئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ کبھی اس بریک اپ بات نہیں کرتی مگر میڈیا نے انہیں اس پر مجبور کیا۔ کترینہ کیف کاکہناتھاکہ جہاں تک میرے انداز کی بات ہے تو میں کبھی اپنے تعلق کے بارے میں بات نہیں کرتی۔

میں اس بارے میں بات اس لیے کی کیونکہ میڈیا کو اس میں دلچسپی تھی، میں ہر بار اپنی طرف آنے والی گولی سے نہیں بچ سکتی اور ایسا کرنا اچھا بھی نہیں لگتا، تو بہترین بات یہی ہے کہ جس حد تک کم ہوسکے اتنا شیئر کولوں اور میرا یہ بھی ماننا ہے کہ حقیقت کو تسلیم کرنا چاہیے، ہم (رنبیر اور کترینہ) اب بھی ایک دوسرے کے لیے احترام رکھتے ہیں اور یہ کبھی تبدیل نہیں ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ایک سٹار ہونے کی وجہ سے انہیں اس پر بہت تکلیف ہوئی مگر اس وجہ سے انہیں بہتر فرد بننے میں بھی مدد ملی جب ہم دونوں الگ ہوئے، تو میری ایک بہن بھی اس طرح کی صورتحال سے گزر رہی تھی، اس وقت مجھے احساس ہوا کہ میری زندگی چونکہ دوسروں کے لیے کھلی کتاب ہے تو اس لیے میری انا کو زیادہ تکلیف ہوئی، ہم دونوں نے ایک جیسا درد محسوس کیا، مطالعے کے ذریعے میں نے سکون پایا، میرے دوست بھی بہت معاون ثابت ہوئے، مجھے زندگی کے اس باب پر کوئی پچھتاوا نہیں، میں اس تجربے سے گزر کر پہلے سے زیادہ باشعور ہوگئی ہوں۔شادی اور بچوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ماضی میں انہوں نے شادی کرنے اور ڈھیر سارے بچے پیدا کرنے کی منصوبہ بندی بھی بنائی تھی، تاہم ان کی خواہش مکمل نہ ہوسکی،کترینہ کیف نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس سے شادی کرنا چاہتی تھی اور ان کی خواہش کیوں پوری نہ ہوسکی۔مستقبل میں محبت کے حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ انہیں جب بھی ضرورت ہوگی، انہیں محبت مل جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…