اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

مہوش حیات کا آئٹم نمبر کے ناقدین کو جواب

datetime 23  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) مہوش حیات نے آئٹم نمبر پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے جمالیاتی طور پر رقص کو فن کی سب سے بہترین شکل قرار دے دیا۔فلم’ ’باجی‘‘کے لیے مہوش حیات کا آئٹم نمبر’’گینگسٹر گڑیا‘‘ جب سے ریلیز ہوا ہے سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ کچھ صارفین مہوش حیات کو گانے میں بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی نقل کرنے پر کھری کھوٹی سنارہے ہیں جب کہ کچھ لوگ اس بات پر غصہ کر رہے ہیں کہ مہوش حیات آئٹم نمبر کیوں کرتی ہیں۔صرف سوشل میڈیا صارفین ہی نہیں بلکہ

شوبز سے وابستہ کچھ لوگ بھی آئٹم نمبر کی مخالفت میں بڑھ چڑھ کر بول رہے ہیں تاہم مہوش حیات نے آئٹم نمبر کے مخالفین کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے اس ڈانس نمبر پر پرفارم کرنا میری مرضی تھی۔ بطور اداکارہ اور فنکارہ یہ میری جاب ہے۔ ایک عورت کے طور پر مجھے میرے کام نے بااختیار بنایا۔ میرے لیے رقص جمالیاتی طور پر فن کی سب سے بہترین شکل ہے۔مہوش حیات نے اپنی ڈانس پریکٹس کی ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کی اور لکھا ’’گینگسٹر گڑیا‘‘ گانے کا سب سے مشکل اورمیرا سب سے پسندیدہ اسٹیپ یہ تھا (دراصل یہی وہ ڈانس اسٹیپ ہے جسے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ یہ کترینہ کیف کی نقل ہے)۔ مہوش حیات نے عثمان خالد بٹ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اتنی بہترین کوریوگرافی کی۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…