ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

حسد اور بغض نہ رکھنے والوں کیلئے کامیابی کے راستے خود بخود کھلتے جاتے ہیں : احسن خان

datetime 22  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)نامور اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ دل میں کسی کے لئے حسد اور بغض نہ رکھنے والوں کیلئے کامیابی کے راستے خود بخود کھلتے جاتے ہیں ، خوش مزاج ہوں اورایسے لوگوں سے دوستی کی تلاش میں رہتا ہوں ۔ ایک انٹرویو میں احسن خان نے کہاکہ فلم،ٹی وی اور میزبانی کے شعبے میں ملنے والی کامیابیوں میں میرا کوئی کمال نہیںبلکہ یہ خدا کی ذات کی مہربانی ہے جو دلوں کے حالوں سے خوب واقف ہے ۔ احسن خان نے

کہا کہ کبھی کسی کے لئے دل میں حسد اوربغض نہیں رکھاکیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ ایسا کر کے آپ دوسرے کو نہیں بلکہ خود کو نقصان پہنچا رہے ہوتے ہیں ،حسد ایک ایسی بیماری ہے جو آپ کی شخصیت میں نمایاں ہو جاتی ہے ۔کسی سے حسد اور بغض نہ رکھنے والوں کیلئے کامیابی کے راستے خودبخودکھلتے جاتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ مجھے کیئرئیر میں جتنی کامیابی اور عروج ملا ہے میں نے کبھی خواب میں بھی اس کا نہیں سوچا تھااور اس پر خدا کا جتنا بھی شکرادا کروں وہ کم ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…