لاہور( این این آئی)فلم ،ٹی وی اور تھیٹر کی نامور اداکارہ نادیہ علی کی طویل عرصے کے بعد شوبز میں واپسی ہو گئی ۔ اداکارہ نادیہ علی نے گزشتہ سالوں سے گھریلو مصروفیات کی وجہ سے شوبز سے کنارہ کشی اختیا رکر رکھی تھی تاہم اب انہوں نے دوبارہ سے شوبزسر گرمیاں شروع کر دی ہے ۔اداکارہ نے زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ’’
نچاں گے ساری رات ‘‘ میں زبردست پرفارمنس سے دبنگ انٹری دی ہے ۔ شوبز میں واپسی پر ساتھی اداکاروں نے اداکارہ کو پھولوں کا گلدستے پیش کرتے ہوئے ان کا استقبال کیا ۔بتایاگیا ہے کہ اداکارہ کو شوبز میں دوبارہ واپسی کے لئے قائل کرنے میں پروڈیوسر لالہ شہزاد نے مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔