اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

ازدواجی زندگی کو کامیاب بنانے کیلئے بیوی کو زیادہ قربانی دینی پڑتی ہے : فضیلہ قاضی

datetime 21  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ ازدواجی زندگی کو کامیاب بنانے کے لئے بیوی کو زیادہ قربانی دینی پڑتی ہے ،اگرمیاں بیوی کے درمیان ہم آہنگی ہو تو زندگی خوشگوار گزرتی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں فضیلہ قاضی نے کہا کہ میاں بیوی کے لئے ضروری ہے کہ نہ صرف ایک دوسرے کی بات کو صبر و تحمل سے سنیں بلکہ اہمیت بھی دیں ۔ اگر مرد بھی خواتین کی بات کو تحمل سے سن لیا کریں تو لڑائی کی نوبت ہی نہ آئے ۔انہوں نے کہا شوہر سے ہلکی پھلکی نوک جھونک ہو جاتی ہے لیکن اس نے کبھی لڑائی کی شکل اختیار نہیں کی ۔

میرا نئے شادی شدہ جوڑوں کو مشورہ ہے کہ خوشگوار زندگی گزارنے کیلئے ایک دوسرے کو سمجھیں اور ایک دوسرے کی چھوٹی چھوٹی غلطیوں کو نظر انداز کرنا سیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تلخ حقیقت ہے کہ عورت کوسب سے زیاد ہ قربانیان دینا پڑتی ہیں۔ فطرتی طو رپر اسے بیٹی ،بہن اورماں کے روپ میں بھی قربانی دینی پڑتی ہے او رجب وہ بیوی بن جاتی ہے تو بھی اپنے گھر کیلئے اسے قربانی دینی پڑتی ہے لیکن خدا کے ہاں قربانی اور صبر کا بہترین اجر ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم میاں بیوی مطمئن زندگی گزررہے ہیں۔ اپنے بچوں کو قرآن پاک حفظ کرا رہی ہوں ،میری خواہش ہے کہ وہ دین کا پیغام آگے پہنچائیں ۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…