اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

مہوش حیات کترینہ کیف کی نقل کرنے پرسوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئیں

datetime 21  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) نامورپاکستانی اداکارہ مہوش حیات تمغہ امتیازاورآئٹم نمبر کے بعد اب کترینہ کیف کی نقل کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئیں۔ حال ہی میں فلم ’’باجی‘‘ کیلئے جاری ہونے والا ان کا نیا آئٹم نمبر’’گینگسٹر گڑیا‘‘ جہاں لوگوں میں مقبول ہورہا ہے وہیں انہیں گانے میں کترینہ کیف کی نقل کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔گانا ریلیز ہوتے ہی لوگوں نے سب سے پہلے

مہوش حیات کے بالوں کے اسٹائل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے فلم ’’زیرو‘‘ کے گانے ’’حسن پرچم‘‘ میں کترینہ کیف کے بالوں کے اسٹائل سے مشابہ قراردیا۔ صرف یہی نہیں سوشل میڈیا پر لوگوں کی جانب سے کترینہ کیف اورمہوش حیات کی چند تصاویر بھی شیئر کی گئیں جن میں مہوش حیات کا رقص کا انداز کترینہ کیف کے رقص سے متاثر نظر آرہا تھا۔نادیہ زاہد نامی خاتون نے’’گینگسٹر گڑیا‘‘ گانا شیئر کراتے ہوئے لکھا کیا کوئی بتاسکتا ہے اس گانے میں موجو اداکارہ کترینہ کیف بننے کی کوشش کررہی ہے لیکن اس کی کوشش کامیاب ہوتی نظر نہیں آرہی۔عدنان نامی صارف نے پاکستانی فلمسازوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا معلوم نہیں ہم کب بالی ووڈ سے باہر نکلیں گے، اگر پاکستانی یہی سب دیکھنا چاہتے ہیں تو مہوش حیات کے علاوہ اور بہت سے آپشن موجود ہیں، پاکستانی فلمیں اس وقت بہتر پرفارم کرسکتی ہیں جب انہیں پاکستانی کے طور پر بنایا جائے نہ کہ بھارت کی کسی اداکارہ کی کاپی کرنے کی کوشش کی جائے۔ایک صارف نے تو مہوش حیات کو ’’تمغہ چیٹر‘‘ دینے کا مطالبہ کردیا۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…